{AF}
منبر ومحراب کا اسلامی معاشرے کے قیام اور اصلاح احوال میں اہم کردار ہے ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
باغ،جہالہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ منبر ومحراب کا اسلامی معاشرے کے قیام اور اصلاح احوال میں اہم کردار ہے ،مساجد دین کے قلعے اور عوام الناس کی سیرت وکردار کی تعمیر کا موثرذریع ہیں،مساجد مدارس فاؤنڈیشن نے مساجد کی تعمیر کا اہم فریضہ سرانجام دیا ان کی یہ خدمات لائق تحسین ہیں،یہ خطہ ہمارے اسلاف نے اسلامی نظام اور اسلامی فلاحی معاشرے کے لیے حاصل کیاتھا،وہ مقاصد ابھی تک تشنہ ہیں،جماعت اسلامی انہی مقاصد کی تکمیل کے لیے میدان میں سرگرم عمل ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جہالہ میں مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،دریں انثاء انھوں نے ضلع باغ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدمحمود نے کہاکہ اراکین جنرل کونسل تبدیلی اور انقلاب اور اصلاح احوا ل اور اصلاح معاشرہ میں اہم کردار اداکرتے ہیں اراکین کا اس جدوجہد میں اہم کردار ہے اس لیے وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور دین کی دعوت عام کریں ایک ایک گھر ایک اور ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں،جماعت اسلامی اس خطے میں تبدیلی کا نعرے لے کراٹھی ہے اور ان نظام کوتبدیل کر کے اس کی جگہ اﷲ کادیا ہوا نظام لانا چاہتی ہے،کشمیرکی آزادی او رنظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے،اس مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی سرگرم عمل ہے،ہماری اس ساری جدوجہد کا مقصد اﷲ رضا اور اخروی کامیابی ہے،آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی وجہ دین سے دور ی ہے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر اہم عروج حاصل کرسکتے ہیں۔