{AF}
نوجوان آبادی کا نصف ہیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
عباس پور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ نوجوان آبادی کا نصف ہیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں،دنیا میں جہاں بھی آزادی کی تحریکیں چلیں اور انقلاب برپا ہوئے وہاں کے نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر امجد یعقوب ایڈووکیٹ نے بھی گفتگوکی ،نوجوانوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نوجوانوں کومنظم کرے،ان کی سیرت وکردار کی تعمیر کرتے ہوئے ان کی بامقصد زندگی گزارنے کاسلیقہ سیکھائے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کو عزت دی ہے ان کے حقوق اور ان کے مسائل کو ترجیح اول بنایا،انھوں نے کہاکہ نوجوان پوری امت کا اثاثہ ہیں،جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں دے تاکہ معاشرے کو سنوارنے میں مدد ملے،نوجوان قرآن وسنت کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی اسلامی تعلیمات پر چلنے کی تلقین کریں،اسلامی تہذیب کواپنائیں مغربی تہذیب کو خیر آبادکہہ دیں،انھوں نے کہاکہ اس دقت مغرب نے اپنے سارے وسائل امت کے نوجوانوں کو اسلامی تہذیب سے دور کرنے کے لیے وقف کررکھے ہیں،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرخالدمحمودنے کہاکہ حویلی ایکسپریس وے پر فوری طور پرکام شروع کیاجائے، حکومت اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ نہ کرے یہ عوامی مسائل ہیں ا ن کو فوری حل ہوناچاہیے۔