جماعت اسلامی آزاد خطے کو مدینے کی طرز کی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی آزاد خطے کو مدینے کی طرز کی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

ہٹیاں بالا( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو مدینے کی طرز کی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،ہمارا نصب العین انسانوں کو قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق زندگیاں گزارنے کا ہے ،جماعت اسلامی کو مناصب کی ضرورت نہیں بلکہ ہم آخرت کی کامیابی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں حکومت ہائیڈرل پراجیکٹس کے متاثرین کے مسائل حل کرے اوران کو معقول معاوضے ادا کرے،ان خیالات کااظہارانہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،سابق امیر ضلع پروفیسر شوکت علی خان،نومنتخب امیر ضلع مولانا عبداﷲ ،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،آصف یعقوب ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ نزاکت علی خان،چوہدر ی منیر اختر،شاکر اﷲ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں قائم کمیٹی ، جماعت اسلامی کی دانش مندی اور راجہ فاروق حیدر کے اخلاص کے باعث شریعہ اپیلٹ بینچ کے قیام اور اسے آئینی تحفظ اور اسلامی قانون سازی کے باعث ہوئی جو قابل تحسین ہے ،یہ خطہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں اسلامی نظام کا نفاذ ابھی تک نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اسی نظام کے ذریعے سے ہی ہم اس کو ایک فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے میدان کارزار میں بچیاں پتھر اٹھائے دشمنوں کا مقابلہ کررہی ہیں ایسی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے واٹر یوجز چارجز صوبو ں سے زیادہ دئیے جائیں ،منگلا ڈیم کی رائیلٹی کشمیریوں کو دی جائے این ایف سی ایوارڈ میں کشمیرکو صوبوں سے زیادہ حصہ دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اﷲ کے دین کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے اپنی تنظیم کو مضبوط کیا جائے جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہمارا کام جدوجہد ہے نتائج اﷲ کے اختیار میں ہیں ہم سب مل کر جان توڑ کوشش کریں گے تو اﷲ تعالیٰ نصرت و تائید شامل حال ہو گی تو انقلاب آئے گا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اس میں کوئی مورثیت کا سلسلہ نہیں ہے لوگ اپنی قیادت کا انتخاب اپنی مرضی سے کرتے ہیں آج کے دور میں یہ بڑی غنیمت ہے انہوں نے کہا کہ سو ا ارب مسلمانوں کی موجودگی میں برمااور کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے اسلامی ممالک کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر