امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو روہنگیا میں بدھوں کی انتہا پسندی ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی انتہاپسندی اور فلسطین میں صہیونیوں کی انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو روہنگیا میں بدھوں کی انتہا پسندی ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی انتہاپسندی اور فلسطین میں صہیونیوں کی انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی، عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ،ممبر قانون سازاسمبلی وسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو روہنگیا میں بدھوں کی انتہا پسندی ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی انتہاپسندی  اور فلسطین میں  صہیونیوں کی انتہا پسندی اور مسلم کشی نظر کیوں نہیں آئی ،ٹرمپ نے مسلم دنیا کے مسائل کو نظر انداز کیا جس سے اسلامی دنیا میں مایوسی ہوئی ،ٹرمپ کی تقریر کے بعد جمہوریت اور مکالمے کے ذریعے مسائل کو حل کرنے ،بین الاقوامی مذاہب کی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو مایوس کیا جو باعث تشویش ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریبات سے خطاب ،وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ روہنگیا میں بدھ انتہا پسند مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں ہزاروں کو شہید اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے ،کشمیر کے اندر مسلسل اور منظم ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے ،فلسطین کے اندر قابض صہیونی فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں اور امریکہ ان کی پشتیبانی کررہا ہے مسلمانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنا مسلمانوں کو دیوار سے لگانے سے مسائل میں کمی آنے کے بجائے ان میں اضافہ ہو گا اور محاذ آرائی بڑھے گی انتہا پسندی میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہاکہ بھارت کے اندر آرایس ایس جیسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی چرچ ،مسجد محفوظ نہیں ہے بھارت میں بسنے والے کسی بھی اقلیتی فرد کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں ہے ان کو نظر انداز کرنا مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے دنیا میں امن کا دعوہ لے کر آنے والے عدل و انصاف کو نظر انداز کر کے ظالموں کی پشت پناہی کریں گے تو دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا اس سے دنیا میں انتہا پسندی کو فروغ ملے گا جولوگ مکالمے اور جمہوری انداز سے تہذیبوں کے درمیان تصادم کو کم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو بھی دھچکا لگے گا اس طرح کی فضا پیدا کرنا باعث تشویش ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی پالیسیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ایک لاکھ افراد کی قربانیاں دے چکا ہے ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کر چکا ہے امریکہ کی طرف سے پاکستان کی قربانیوں کی تحسین کرنے کے بجائے پاکستان کو عدم استحکام اور عدم توازن پیدا کر کے مسائل سے دوچار کرنا ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے کے بجائے بھارت سے مل کر وہاں مسائل پیدا کرنا بھی ہمارے لیے سوچنے کا مقام ہے انہوں نے کہاکہ ان عالمی حالات میں پوری پاکستانی قوم اور تمام سیاسی جماعتیں داخلی مسائل سے نکل کر قومی ایجنڈے پر اتفاق کریں باہم سیاسی رنجشوں کو محدود کرتے ہوئے درپیش سنگین چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کے لیے سب مل کر حکمت عملی تشکیل دیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر