کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ہندوستان کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود وہاں کے نوجوان مرد وزن اور ننھی بچیوں نے اپنے نازک ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر ہندوستان کی فوج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے ،کشمیریوں کی داخلی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی طرح سے بھی درست نہیں کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں ،اہل پاکستان اور پاکستان کی قومی قیادت تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پشتیبانی کا حق ادا کرے ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے عالمی برادری مسئلہ کی سنگینی کا تدارک کرتے ہوئے کردار ادا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی ،سینئر سفارتکار عبدالباسط ،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد خادم،مولانا سعید یوسف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس قدر حالات ہیں حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم کا اہتمام کرے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کی ہر سازش کو ناکام بنادیا وہا ں کے نوجوان اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں ،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے حکومت پاکستان فوری طور پر سفارتی مہم کو تیز کرتے ہوئے موثر اقدامات کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر