{AF}
بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی ترجیح اول ہے ،لاکھوں کشمیریوں کی تربیت جماعت اسلامی کے لیے بڑا چیلنج ہے ،راجہ فاضل تبسم {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی ترجیح اول ہے ،لاکھوں کشمیریوں کی تربیت جماعت اسلامی کے لیے بڑا چیلنج ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے منصوبہ عمل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری،عطاء الرحمان چوہان،چوہدری امجد یوسف،اسماعیل شریعت یار،آفتاب عالم ایڈووکیٹ ،واجد اقبال عباسی ،قاضی شاہد حمید،نثار احمد شائق،تنویر انور خان سمیت دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ جماعت اسلامی سہ سالہ منصوبہ عمل کے ساتھ میدان میں اترے گی،ویژن 2030قوم کو دے گی،انہوں نے کہا کہ سہ سالہ منصوبے کے لیے تمام تر اقدامات کر لیے گے ہیں مشاورت سے بہترین منصوبہ عمل تیا رکیا جارہا ہے ۔