امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمو دنے مشتاق ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان ،نورالباری کو حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کا امیر مقرر کردیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkامیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمو دنے مشتاق ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان ،نورالباری کو حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کا امیر مقرر کردیا{/AF}

امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمو دنے مشتاق ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان ،نورالباری کو حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کا امیر مقرر کردیا،شمیم حنیف کو حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے مشتاق ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان ،نورالباری کو حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کا امیر مقرر کردیا،شمیم حنیف کو حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرمیں انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیاہے،حلقہ پاکستان سے اراکین جنرل کونسل میں استصواب کروایا گیا،اسی طرح گلگت بلتستا ن میں بھی استصواب کروایاگیا،حلقہ خواتین میں بھی استصواب کروایاگیا،استصواب کے بعد امیر جماعت اسلامی نے حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان سے نورالباری، گلگت بلتستان سے مشتاق ا یڈووکیٹ امیر اور حلقہ خواتین سے شمیم حنیف کو قیم مقرر کیاہے۔واضح رہے کہ مشتا ق ایڈووکیٹ سابق وزیر قانون رہ چکے ہیں،نورالباری جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا عبدالباری کے فرزند ہیں،اسی طرح شمیم حنیف معروف سیاسی اور سماجی حیثیت کی حامل ہیں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر