امریکہ کی سرپرستی بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پوری امت کے خلاف ہے پوری امت مل کر اس شیطانی تثلیث کا مقابلہ کرے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidامریکہ کی سرپرستی بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پوری امت کے خلاف ہے پوری امت مل کر اس شیطانی تثلیث کا مقابلہ کرے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

بھمبر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ٹرمپ اور مودی امت کا کچھ نہیں بھگاڑ سکتے ،امریکہ کی سرپرستی بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پوری امت کے خلاف ہے پوری امت مل کر اس شیطانی تثلیث کا مقابلہ کرے،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں وہ مکمل آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،نبی پاک ؐ بت پرست معاشرے میں اسلام کی روشنی پھیلائی اور آج اس روشنی کو باقی دنیا تک پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع چوہدری امجد یوسف،نو منتخب امیر ضلع چوہدری فرید ،راجہ بدر ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالکریم،کبیر ہاشم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے نو منتخب امیر ضلع چوہدری فرید سے حلف لیا،اس موقع پر صوفی تصدق نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آزادکشمیر میں روشن آنکھوں والے نوجوان تابناک مستقبل کی علامت ہیں جماعت اسلامی مادہ پرستی کے اس دور میں مینارہ نور ہے ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کے ماضی حال اور مستقبل کی امین ہے دجالیت کے دور میں مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کررہی ہے جماعت اسلامی نے غریب ،نادار لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے دکھوں کا مداوا کرنا ہے ،نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور استقامت کی دعا بھی دیتے ہیں ،ہماری تاریخ خزانوں سے بھری پڑی ہے نبی پاک ؐ کی بعثت ہوئی تو پورا عرب اندھیروں میں ڈھوبا ہوا تھا 365بت حرم کعبہ میں موجود تھے قبیلائی،علاقائی پرستی ،غربت تھی غریبوں کا غمگسار کوئی نہیں تھا ان حالات میں نبی پا ک ؐ دین کی دعوت کا آغاز کیا غریبوں کی غمگساری کی صلہ رحمی کی محروم طبقات کے لیے تڑپے اور ان کے لیے سایہ بنے نبی پاک ؐ کی 23سال کی جدوجہد سے مشرق و مغرب،شمال و جنوب جس طرف بھی نگائیں اٹھائیں تو اسلام کا نور نظر آئے گا ،ہمیں بھی رسول ؐ کے نقش قدم پر چلنا ہے اپنی تنظیم کو فعال کرنا ہے علاج سے محروم لوگوں کی مدد کرنی ہے قبیلائی تعصبات کو دفن کرنا ہے حضرت ابراہیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قربانی کی مثالیں قائم کرنی ہیں ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ تمام تر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود مسائل سے دوچار ہے پانی اور ڈیم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ،جماعت اسلامی اﷲ کی زمین پر اﷲ کے قانون کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر