ہماری جدوجہد کسی فرد اور جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidہماری جدوجہد کسی فرد اور جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ اہل میرپور نے اپنے آباواجداد کی قبریں دو مرتبہ ڈبوئی ہیں،ان کے مسائل حل اور کشمیریوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا جائے،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر تک دین کی دعوت اور سید موودی کی کتاب پہنچائیں،نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی ہمارا ہدف ہے ،حکومت کے اچھے اقدامات کی تحسین اور مسائل کی نشاندھی کریں گے،ہماری جدوجہد کسی فرد اور جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ضلع میرپورکے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع مولانا عتیق احمد اور نو منتخب امیر ضلع بشیرشگو سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آازاد خطے کا سالانہ بجٹ درست اور دیانت داری اسے لگ جاتا تو آج ہمارے سارے مسائل حل ہوچکے ہوتے،کشمیرمیں وسائل کی کمی نہیں ہے،آزاد خطہ وسائل سے مالامال ہے ،ان وسائل کو درست انداز سے استعمال میں لایا ؛جائے تو ہمارے مسائل نہ صرف حل ہوجائیں بلکہ یہ خطہ ماڈل ریاست بن جائے،انھوں نے کہاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوان صحراب عرب اوریورپ کی خا ک چھینے پر مجبور ہیں ،70برس بیت گئے مگر وہ نظام جس کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں وہ نہ آسکا یہ بڑی ناکامی ہے،جماعت اسلامی اس خطے میں نعمت سے کم نہیں ہے دجالی تہذیب کے سانے سینہ سپر ہے ،مفاد پرستی کے عالم میں قوم کو اﷲ کی طرف بلارہی ہے،ہماری دعوت کسی فرد یا شخصیت کے لیے نہیں ہے اﷲ کی طرف ہے ۔بندوں کوبندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی بندگی میں دینا ہے اﷲ کی دھرتی پراﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر