آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کسان بورڈ کی توسیع کی جائے گی ، راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassam آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کسان بورڈ کی توسیع کی جائے گی ، راجہ فاضل تبسم{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کسان بورڈ کی توسیع کی جائے گی ،پاکستان میں کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے کسان بورڈ کا کردار قابل تحسین ہے کسان کسی بھی ملک اور معاشرے کی ریڈ کی ہڈی ہوتے ہیں ان ہی کی محنت سے روح اور جسم کا تعلق مضبوط ہوتا ہے یہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبر پختوانخواہ کسان بورڈ کے صدر رضوان اﷲ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کسان بورڈ کے پی کے کے صدر رضوان اﷲ نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ہم نے یہاں ان کے مسائل حل کیے تو اس سے پیدا وار میں کئی گناہ اضافہ ہوا اور کسانوں نے بھی اس سے استفادہ کیا آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کسان بورڈ قائم ہونے چاہیں تاکہ ان علاقوں میں بھی کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کی جائے اس موقع پر راجہ فاضل نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کسان بورڈ کی توسیع کی جائے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر