نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے سیاسی سطح پر ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعے یہ سازش آگے بڑھارہے ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے سیاسی سطح پر ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعے یہ سازش آگے بڑھارہے ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

لالہ موسیٰ( پ ر)جماعت اسلامی کے سابق امیر کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے سیاسی سطح پر ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعے یہ سازش آگے بڑھارہے ہیں،نریندرمودی سپریم کورٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کرواکر کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنا چاہتاہے،ایک دفعہ نریندر مودی اپنے ان گھناؤنے عزائم میں کامیاب ہوگیا تو پھر مشکلات میں اضافہ ہوگا،حکومت پاکستان حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ،عالمی عدالت انصاف سمیت دنیا کے پر فورم پر اٹھائے اور نریندرمودی کے عزائم کو ناکام بنائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہاکرچکی ہیں،تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکی،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں،بھارت اپنی اس شکست کو دیکھ چکی ہے اور وہ اب نئی سازش کررہی ہے،ہندوستان کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ کشمیری ان کی ساتھ نہیں رہ سکتے ،نریندرمودی نے پہلے کشمیریوں کو ظلم کے ذریعے دبادنے کی کوشش کی ناکام ہوئے پھر پیکیج دیا پھر بھی ناکام ہوئے اور اب یہ حکمت عملی بنائی ہے کہ کشمیرمیں انتہاپسند ہندووں کو بسایا جائے جس طرح اسرائیل نے فلسطینیوں کو نکال کر یہودی آباد کیے اسی طرح ہندوستان مقبوضہ کشمیرانتہاپسند ہندوؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے تاکہ یہاں مسلم اکثریت کو ختم کرکے اقلیت میں بدل دیاجائے،جب رائے شماری ہوتو ہندولوگ ہندوستان کے ساتھ ملنے کا فیصلہ دیں۔یہ وہ سازش ہے جس پر ہندوستان گامزن ہے اس کوسازش کو ناکام بنانا ضرور ی ہے،ایک سوال کے جوا ب عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر نے قائد اعظم اور اعلامہ اقبال کے پاکستان کی با ت کرکے نظریہ پاکستان کی یاد لائی ہے،پاکستان کلمے کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا،کشمیری اسلام کی نبیادپر قائم ہونے والے پاکستان کے لیے قربانیان پیش کررہے ہیں،اسلامی پاکستان کے ساتھ شامل ہوناکشمیریوں کے لیے زیادہ دلچسپی ہے،کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں اس لیے وہ آج بھی اسی نظریے کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے،تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حزب المجاہدین ڈیڑھ کروڑ عوام کی پہنچا ن ہے،اپنی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے اس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہے،حزب المجاہدین اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر