{AF}
عبدالرشید ترابی کی سردار مسعود سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}
عبدالرشید ترابی کی سردار مسعود سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
حزب المجاہدین بارے امریکی فیصلہ کشمیریوں کو قبول نہیں ہے،سردار مسعود ،عبدالرشید ترابی اسلام آباد ( پ ر)کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبرقانون ساز اسمبلی سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے صدر آزاد ریاست جموں وکشمیرسردار مسعود خان سے اہم ملاقات کی مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،عبدالرشید ترابی نے اپنے دورہ ملائیشیا اور دبئی کانفرنسز میں کشمیرپر ہونے والی پیش رفت بارے بھی بتایا،امریکہ کی طرف سے پہلے سید صلاح الدین اور پھر حزب المجاہدین کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قراردینے کے حوالے سے بات جیت کی ،نریندرمودی سیاسی طورپر 370میں تبدیلی کرنے میں ناکام ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی طرف سے 35اے میں تبدیلی کروانا کر مقبوضہ کشمیرکے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کررہاہے،اس موقع پر صدر مسعود خان نے کہاکہ حز ب المجاہدین بارے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کی ایک ہی رائے ہے کہ امریکہ کایہ فیصلہ قبول نہیں ہے ،اس حوالے سے پوری قوم یک جان اور یک زبان ہے،جز ب المجاہدین کشمیرکی داخلی آزادی کی تنظیم ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ عالمی سطح پر مہم منظم کریں گے اور ہندوستان کو بے نقاب کریں گے۔کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس مسئلے کو دنیا کے ہر فورم پر پیش کرنے کی ضرورت ہے ،اقوام متحدہ ،اوآئی سی ،یورپی یونین ،عالمی عدالت انصاف سمیت ہر جگہ بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔