جس قوم کی بچیاں پتھروں سے دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں ایسی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹرخالد محمود

{AF}dr. khalidجس قوم کی بچیاں پتھروں سے دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں ایسی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹرخالد محمود{/AF}

نیلم ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالد محمود نے کہاہے نیلم کے لہو لہو دامن کا احساس ہے ہم سب کا دکھ اور درد ایک ہے جماعت اسلامی کے کارکن نیلم کے ہر گھرتک دین کی دعوت پہنچائیں،دعوت کے کلچر کو عام کریں،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے،جس قوم کی بچیاں پتھروں سے دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں ایسی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،ممتاز پائر،خلیل الرحمان،عبدالقادر ندیم ،عنایت علی قاسمی،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ نریندرمودی کشمیرکے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،انھوں نے کہاکہ بجٹ درست اندار ااور دیانت دار ی سے استعمال ہوتا توآج نیلم کے مسائل حل ہوتے ،نیلم کے قیمتی پتھروں پر تو سب کی نظر ہوتی ہے مگر یہاں کے مسائل پر کسی کی نظرنہیں ہوتی ،انھوں نے کہاکہ کشمیری دنیا کی چوتھی ذہین ترین قوم ہے ،ہمارے باصلاحیت نوجوان صحرائے عرب اوریورپ کی خا چھان رہے ہیں ،نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقعے نہیں ہیں،دیگر ممالک اپنی ایشیا ایکسپورٹ کرتے ہیں اور ہم اپنے نوجوانوں کو ایکسپورٹ کرتے ہیں یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے کہاکہ آزادی کشمیرسے 1300میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے مگریہ خطہ لوڈشڈنگ کی زد میں رہتاہے،آزاد خطے کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دینے کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان اور واپڈا سے اس حوالے سے بات کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت کے اچھا اقدامات کی تحسین اور مسائل کی نشاندھی کرتے رہیں گے،اس موقع پر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں کسی طور بھی مقبوضہ کشمیرکے عوام سے کم نہیں ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی قریب ہے ،بھارت طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔اس موقع پر نو منتخب امیر ضلع خلیل الرحمان نے حلف اٹھایا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر