حزب المجاہدین کو دہشت گرد قراردینے کا امریکی فیصلہ قبول نہیں ہے،ڈاکٹرخالد محمود

{AF}dr. khalidحزب المجاہدین کو دہشت گرد قراردینے کا امریکی فیصلہ قبول نہیں ہے،ڈاکٹرخالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالد محمود نے کہاہے کہ حزب المجاہدین کو دہشت گرد قراردینے کا امریکی فیصلہ قبول نہیں ہے،جماعت سلامی لاکھوں شہداء کی آمین ہے،زندہ کھالیں کھنچوانے والے اور اذان کی تکمیل کے لیے 22شہداء پیش کرنے والی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ٹوازم کے نام پر راولاکوٹ میں فحاشی پھلانے والوں کے خلا ف سخت نوٹس لیں،یہ شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے،جماعت اسلامی مسلک اور شخصیت کی طرف نہیں عوام کو اﷲ کی طرف دعوت دیتی ہے،کارکن دعوت کے کلچر کو عام کریں ایک ایک گھر دعوت پہنچائیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،زاہد رفیق،نومنتخب امیر ضلع سجادا نور،ناظم جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر امجد یعقوب،سردار جاوید خان،سردار نسیم ،شاروم،قیوم افسر،کبیربٹ،اکمل حفیظ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر ہماری بچیاں پتھروں سے بندوق کا مقابلہ کررہی ہیں،بھارتی افواج مقبوضہ میں ظلم کی انتہاکررہی ہیں،کشمیری شہداء پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنایاجارہاہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان این ایف سی ایوارڈ میں کشمیرکو صوبوں سے زیادہ حصہ دے،کشمیریوں کو لوڈشیڈنگ سے مسثنیٰ قراردیاجائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اپنی زندگی کو تین خانوں میں تقیسم کریں،ایک حصہ اﷲ کے لیے ایک والدین کے لیے ایک حصہ خصوصی طور پرعوام کی خدمت کے لیے عوام کی خدمت اﷲ کی رضا کے لیے کریں،قرآن کے مطالعے کے لیے وقت نکالیں،سیرت کامطالعہ کریں۔اس موقع پر سردار اعجاا افضل خان نے کہاکہ کشمیری قوم اور نوجوان جماعت اسلامی کی طرف دیکھ ررہے ہیں ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں سب مل کر نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر