حزب المجاہدین خالصتاً کشمیریوں کی داخلی تنظیم ہے او راس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حزب المجاہدین خالصتاً کشمیریوں کی داخلی تنظیم ہے او راس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ،  عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر ) کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینئر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حزب المجاہدین خالصتاً کشمیریوں کی داخلی تنظیم ہے او راس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی اور بنیادی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، کشمیریوں کے اس حق کو خود ہندوستان نے تسلیم کر رکھا ہے ، اہل مغرب حزب المجاہدین کی اہمیت اور جدوجہد سے خوب واقف ہے ، اس کے باوجود امریکہ کی طرف سے اس کو دہشت گرد قرار دینا نا انصافی ہے اور کشمیری اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں ، کشمیریوں میں اس فیصلے کے بعد شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود اور ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اس کو مسلمانوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اس فیصلے کے بعد یہ تاثر مزید گہرا ہو چکا ہے امریکہ اگر بھارت اور اسرائیل کی آنکھ سے دیکھ کر پالیسیاں بنائے گا تو اسلامی ممالک اور امریکہ کے درمیان خلیج مزید گہری ہو جائے گی ، مسلمانوں کے اندر یہ تاثر مزید بڑھے گا کہ امریکہ مسلمانوں کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اس جانب دارانہ فیصلے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر سوا کروڑ کشمیری شدید احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کا مطلب ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دینا ہے ، کشمیری اپنی آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر