{AF}
کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے قانونی اور جائز جدوجہد کررہے ہیں ،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے قانونی اور جائز جدوجہد کررہے ہیں ،کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کو دہشت گردی سے ملانا ظلم اور نا انصافی ہے امریکہ 70سالوں سے کشمیریوں کے اس جائز جدوجہد کی حمایت کرتا رہا آج اچانک ٹرمپ کو دہشت گردی کیسے یاد آگئی ،نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی سب سے بڑی داخلی تحریک حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قراردینا کشمیری قبول نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے اور خود ہندوستان کی قیادت اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گئی اور کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے گی اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گی ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اصل دہشت گرد بھارت ہے جو کشمیرمیں دہشت گردی کی انتہا کررہا ہے ۔