جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی امین ہے ہماری رگوں میں شہداء اور غازیوں کا خون گردش کررہا ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی شہداء کے مشن کی امین ہے ہماری رگوں میں شہداء اور غازیوں کا خون گردش کررہا ہے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی امین ہے ہماری رگوں میں شہداء اور غازیوں کا خون گردش کررہا ہے جذبہ حریت ہماری گھٹی میں ہے کشمیر کی مکمل آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوارہے جس قوم کی بچیاں بستوں کے ساتھ پتھر اٹھا کر قابض فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اس قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا ،نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا جنگ کی طرف جا رہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عملاً کشمیر میں شکست کا سامنا ہے نریندر مودی مظالم کی انتہا کررہے ہیں لیکن کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں نریندر مودی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومتیں آزادی کی منزل کے حصول کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی بنائے ،کشمیر کی آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان کا فیصلہ کن کردار ہو گا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے باسی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں جماعت اسلامی اول روز سے اس تحریک کا حصہ ہے اور کامیابی تک اپنی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر