{AF}
جماعت اسلامی آزادکشمیر کی سب سے بڑی دینی سیاسی تحریک ہے جس کی جدوجہد کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں،راجہ فاضل تبسم {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کی سب سے بڑی دینی سیاسی تحریک ہے جس کی جدوجہد کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہے جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا دیا ہوا نظام لانا چاہتی ہے اور اسی کے لیے رائے عامہ کو منظم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سو شل میڈیا کے ذمہ دارن کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام الناس کو قرآن وسنت کی تعلیمات اپنانے اور ان پر چلنے کی داعی ہے آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی سب سے بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے اسلام دشمن قوتوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ امت مسلمہ کو اﷲ اور اس کے رسول ؐ سے دور کیا اور محض نماز روزے کو ہی پورا دین سمجھایا جبکہ جماعت اسلامی دین کو زندگی کے ہر شعبے میں نافذ کرنے کا علم لے کر اٹھی ہے جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ آزادکشمیر کو اسلامی فلاحی اور ماڈ ل ریاست بنایا جائے تا کہ یہ ماڈل ریاست مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے باعث رغبت ہو اور عالمی سطح پر بھی غیر مسلم ریاستیں اس کے نظام کو دیکھ کر اسلام کی طرف راغب ہوں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بیس کیمپ میں اصلاح احوال اور کشمیر کی آزادی کے لیے دن رات جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ذرائع ابلاغ دین کے ابلاغ کے لیے معاون ہیں ہمیں میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک اپنی دعوت پہنچانی ہے سوشل میڈیا ہو پرنٹ میڈیا ہویا الیکٹرانک میڈیا ہو اس کے ذریعے اﷲ کے پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان باالخصوص سوشل میڈیا کو مثبت انداز سے استعمال کریں انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا میں فحاشی کا ایک سیلاب برپا کیا ہوا ہے اس کی طرف جانے کے بجائے اس کے ذریعے اﷲ اور اﷲ کے رسول ؐ کے پیغام کو عام کرنا ہے اور یہاں بیس کیمپ کے مسائل اجاگر کرنے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر سے دنیا کو آگاہ رکھنا ہے ۔