پاکستان کے قومی قائدین کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور سنیئر اینکرز کی طرف سے نا زیبہ تبصرے کشمیر کا ز کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپاکستان کے قومی قائدین کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور سنیئر اینکرز کی طرف سے نا زیبہ تبصرے کشمیر کا ز کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و ممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی قائدین کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور سنیئر اینکرز کی طرف سے نا زیبہ تبصرے کشمیر کا ز کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں ،آزادکشمیر کے منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی طرف سے وضاحت آنے کے بعد اس کو ایشو بنانا پاکستان کی نہیں بھارت کی خدمت ہے ،نریندر مودی پاکستان کو مٹانے کے لیے جنگ کی تیاری کررہا ہے اور یہاں قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے بجائے یک جان اور یک زبان ہونے کی ضرورت ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے کشمیری اپنے شہداء کو بھی پاکستانی پرچموں پر لپیٹ کر دفنا رہے ہیں اس سے زیادہ پاکستان سے وفاداری کا اور کوئی ثبوت نہیں ہوسکتا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے دبئی میں نجی ٹی وی چینلز اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک ترین مراحل سے گزر رہی ہے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد پوری قوم سڑکوں پر ہے بچے بوڑھے جوان مردوزن اور بچیاں پتھر اٹھائے بھارتی فوج کا مقابلہ کررہی ہیں ان حالات میں آزادکشمیر اور پاکستان کی حکومتوں اور قومی ،دینی ،سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی پشتیبانی کرے اور آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کرے ،منتشر قوم دشمنوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی بھارت کم ظرف دشمن ہے وہ پاکستان کے اندر تخریب کاری کروا رہا ہے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہے نریندر مودی کے انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے یہ خطہ جنگ کی دہلیز پر جارہا ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ پور ی قوم کو تیار بھی کرنا ہے اور اتحاد و اتفاق بھی پیدا کرنا ہے ملک ہو گا تو سیاسی جماعتیں بھی ہوں گی ملک ہی نہیں ہو گا تو ہم کہاں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان تحلیل کرنے کی عالمی سازشیں ہو رہی ہیں پاکستان لوگوں نے اﷲ کے نظام کے قیا م کا عہد کر کے حاصل کیا تھا قوم نے اﷲ سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ ہمیں ایک مملکت دے دے تو ہم اس میں اﷲ کا نظام نافذ کریں گے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں گے ،اﷲ سے کیے گے عہد سے بے وفائی کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا پوری قوم اور قیادت اﷲ کی طرف رجوع کرے اور اپنے اس عہد کو پورا کرنے کی کوشش کرے تا کہ اﷲ کی رحمت اور نصرت ہمارے شامل حال رہے اور ہم دشمنوں کا مقابلہ کرسکیں ،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ خطہ ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے آزاد کروایا ہے کسی نے تشتری میں رکھ کر نہیں دیا بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد جاری ہے کشمیری اپنے وقار اور تشخص کو کسی قیمت پر مجروح نہیں ہونے دیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر