تعلیم محض ڈگری اور گریڈ کے حصول کے لیے حاصل نہ کی جائے بلکہ زندگی کے مقصد سے آگاہی کے لیے تعلیم حاصل کی جائے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidتعلیم محض ڈگری اور گریڈ کے حصول کے لیے حاصل نہ کی جائے بلکہ زندگی کے مقصد سے آگاہی کے لیے تعلیم حاصل کی جائے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ تعلیم محض ڈگری اور گریڈ کے حصول کے لیے حاصل نہ کی جائے بلکہ زندگی کے مقصد سے آگاہی کے لیے تعلیم حاصل کی جائے،تعلیم کا مقصد قومی سطح پر کردار کی ادائیگی ہے جدید چیلنجز سے نمبرد آزما ہونا ہے ،پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر اچھا کردار ادا کررہا ہے اس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیم شعور اور آگہی کا نام ہے انہوں نے کہا کہ نبی پاک ؐ کو معلم بنا کر بھیجا گیا تعلیم و تدریس کا شعبہ سب سے معزز شعبہ ہے جن اقوام نے ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم پر فوکس کیا ہے دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم کا حصول ضروری ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر