اکیسویں صدی اسلام کے عروج کی صدی ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid اکیسویں صدی اسلام کے عروج کی صدی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ اکیسویں صدی اسلام کے عروج کی صدی ہے،اﷲ کے بنی کی سب سے افضل سنت دین کی دعوت ہے،اﷲ کے پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچانا ،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے،جماعت اسلامی کے کارکن دعوت کے کلچر کو عام کریں دعوتی رنگ کو غالب کریں ،یہ محض پوجاپارٹ نہیں ہے،جماعت اسلامی کی کارکن روانہ ایک گھنٹہ قرآن اور سیرت کے مطالعے کودیں،ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں،مخلوق کی خدمت کا جو چارٹر اﷲ نے دیا اور عملی طورپر نبی ﷺ نے کرکے دیکھایا،اس پر چل کر ہم اﷲ کو رضی کرسکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پاکستان دھمیال سرکل کی طرف سے دیے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی،تاج عباسی،خالد محمود مرزا،عبدالرحیم بابرا وردیگرقائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جو ذمہ داری اراکین جنرل کونسل نے میرے کندھوں پر ڈال دی ہے اس کوہ گراں کا کبھی سوچاتک نہ تھا،رمضان میں اﷲ سے دعا کی تھی کہ اے اﷲ مجھے اس ذمہ داری سے بچانامگر بغیر آرزو اور خواہش کے اراکین جنرل کونسل نے یہ ذمہ داری ڈال دی ہے اب کوشش کررہاہوں کہ اس کو نبھاہوں،انھوں نے کہاکہ جس نصب العین کو ہم لے چل ررہے ہیں یہ دنیامیں سب سے اعلیٰ نصب العین ہے،اس سے اچھا اور کوئی نصب العین اوردعوت نہیں ہوسکتی،اس سے اچھی اور کس کی بات ہوگی جس نے اﷲ کی طرف بلایا،اﷲ کی طرف بلانے کا کام کار انبیاء ہے،اﷲ کی مخلوق کو بندوں کی غلامی سے نکال کراﷲ کی غلامی میں دینے کا کام انبیاء کا تھا آج جماعت اسلامی اسی وعوت اور مشن کولے کرچل رہی ہے،سید مودودی رحمہ نے 70افرادسے اس کام کا آغاز کیاتھا اور آج اس تحریک اور اس فکر کے ساتھ کروڑوں افراد وابستہ ہیں،انھوں نے کہاکہ دجالی نظام اور دجالی تہذیب کی جگہ اسلامی نظام اور اسلامی تہذیب کوغالب کرنا یہی اس کام ہے،انھوں نے کہاکہ سیلم فطرت افراد تک دعوت پہنچائیں وہ ضرور اس طرف راغب ہوں گے،ان تک دعوت پہنچانا ہمارا کام ہے اوردلوں کو مائل کرنا یہ اﷲ کاکام ہے ہم اپنے حصے کا کام کریں اﷲ کی نصرت آئے گی،ہم اپنے جان مال اور صلاحیتیں لگائیں گے تو اﷲ کی نصرت آئے گی،اﷲ کے رسول ﷺ نے جس معاشرے میں دعوت کا آغاز کیاتھا وہ معاشرہ پستیوں کی انتہامیں تھا،حتیٰ کے بچیوں کو زندہ درگورکرتے تھے اس معاشرے اور ماحول میں اﷲ کے رسول ؑﷺ نے جان فشانی سے کام کیا اور ان کے صحابہ نے کام کیاتو 23برس میں دنیا کا ایسا انقلاب آیا کہ وہی بدو دنیا کے حکمران بن گئے تہذیب ایسی آئے کہ دنیا کے تمام تہذیبیں ماند پڑگئیں،شکست کھاگئیں،ہمار امعاشرہ اتناخراب نہیں ہے جتنا وہ معاشرہ تھا،ہم بھی اگر اسی ٹرپ کے ساتھ دین کی دعوت دیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ اسلامی تحریک غالب نہ آئے اسلام غالب نہ آئے،اس موقع پرانھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر کشمیری دنیا کے بڑے استعمار سے لڑرہے ہیں وہ آزادی حاصل کریں گے مگر اسلام آباد اور مظفرآباد سے بھی بھرپور کردارادا ہ ہوناچاہیے،انھوں نے اپنے حصے کاکام کرلیا ہے اب اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانا اسلام آباد اور مظفرآباد کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ جس قوم کی بچیاں بستوں کے ساتھ پتھر آٹھائے دشمن فوج کا مقابلہ کریں اس کوکون غلام رکھ سکتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر