حکومت گوئیں نالہ روڈ پر سیفٹی وال تعمیر کرے تاکہ اس روڈ پر ہونے والے حادثات میں کمی آئے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidحکومت گوئیں نالہ روڈ پر سیفٹی وال تعمیر کرے تاکہ اس روڈ پر ہونے والے حادثات میں کمی آئے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمودکوسٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے گھروں میں پہنچ گئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پرانھوں نے کہاہے کہ حکومت گوئیں نالہ روڈ پر سیفٹی وال تعمیر کرے تاکہ اس روڈ پر ہونے والے حادثات میں کمی آئے،اس روڈ سے چار اضلاع لاکھوں افراد مستفید ہوتے ہیں،اس پر سیفٹی وال کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کوبچایاجاسکے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے گوئیں نالہ روڈ پر چند دن قبل حادثے کا شکارہونے والی کوسٹر میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،امیر جماعت نے ہورنہ میرہ،عتیق الرحمان اور رہاڑہ میں منظور کی دوبیٹوں کی اور باقی حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ہاں جاکر اظہار تعزیت کیا،ا س موقع پرامیر جماعت اسلامی ڈاکٹرخالد محمود نے کہاکہ حکومت حادثے میں شہیدوالوں کے لواحقین کو معاوضے دے،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی نے تھوراڑ میں صحافی رضوان کے ہاں جاکر بھی اظہار تعزیت کیا،انھوں نے کہاکہ 35کلومیٹر روڈ ہے جس پر سیفٹی وال کی ضرورت ہے جہاں اس روڈ پر اربوں روپے خرچ اور ہڑپ کیے گئے ہیں وہاں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ سیفٹی وال لگائی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر