{AF}
جماعت اسلامی شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
منگ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے 1832ء اور 1947ء کے شہداء نے اسلام کی سربلندی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے تحریک آزادی کشمیر میں منگ کے شہداء کا بڑا کردار ہے شہداء کے ورثا اس مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،70سال سے مسلط ظلم کے اس نظام نے عوام کا استحصال کیا ہے نوجوان بے روزگار ہیں صحت تعلیم بلکہ ہر شعبہ زندگی زبوحالی کا شکار ہے جماعت اسلامی مکمل اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی منگ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،استقبالیہ تقریب میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی استقبالیہ تقریب سے سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع سدہنوتی قیصر نعیم،مسلم لیگ ن کے راہنما تنویر الطاف ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی کے راہنما سردار مقبول،پی ٹی آئی کے راہنما سردار نصیر ،لبریشن فرنٹ کے کمانڈر فاروق اور جے یو آئی کے راہنما سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ نوجوان کسی بھی تحریک کا ہمیشہ ہر اول دستہ رہے ہیں وہ جماعت اسلامی کا ہر او ل دستہ بن کر تبدیلی کی جدوجہد کریں ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم ہو رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حصے کا کام کررہے ہیں اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کی حکومت کافیصلہ کن کردار ہے بیس کیمپ کی حکومت فیصلہ کن حکمت عملی اپنائے ،انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حیثیت باوقار ہو نی چاہیے ہماری قیادت کو حکومت پاکستان سے باوقار انداز سے اپنے وسائل حاصل کرنے چاہیے ،بھیک مانگنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے ،حکومت پاکستان واٹر یوزر چارجز اور منگلا ڈیم کی رائلٹی سمیت دیگر ہائیڈرل پراجیکٹس میں کشمیریوں کو کے پی کے کے برابر حصہ دے ،انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک نئے انداز سے اٹھی ہے عالمی سطح پر ہندوستان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے شہداء کے ورثا اطمینان رکھیں جماعت اسلامی شہداء کے مشن کو منزل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لے سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کری گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل ارشد ندیم نے کہا کہ جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کو لیکر چل رہی ہے ہم اس ریاست کو مدینے کی طرز کی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہدکررہے ہیں علاقائی اور قبائلی تعصبات سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔