{AF}
عبدالرشید ترابی کی ملائشیا کی ریاست کلنٹان کے وزیر اعلیٰ اور سپیکر سے اہم ملاقات ،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا{/AF}
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،داتو احمد بن یعقوب،داتو یعقوب بن الندوی ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے عالمی اور اسلامی برادری کشمیریوں کو حق دلائے،عبدالرشید ترابی کلنٹان( پ ر) ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشیدترابی نے حزب اسلامی ملائشیا کی دعوت پر ملائشیا کا دورہ کیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کلنٹان ریاست کے وزیر اعلیٰ داتو احمد بن یعقوب اور سپیکر اسمبلی داتو یعقوب بن الندوی سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران عبدالرشیدترابی نے دونوں قائدین کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان کی 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں انتہا پسند نریندر مودی مظالم میں اور اضافہ کررہا ہے عالمی اور اسلامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت دلائیں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور خود ہندوستان کی قیادت اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لے گئی اور وعدہ کیا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گا یہی حق مانگنے پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ان کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے برہان وانی کی شہادت کے بعد ہندوستانی افواج نے مظالم میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے اس موقع پر کلنٹان ریاست کے وزیراعلیٰ اور سپیکر اسمبلی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ کشمیریوں کو یہ حق فراہم کیا جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق دیا جائے اور ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے ۔