{AF}
تمام ایشیائی ممالک ہندوستان کا سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ، عبدالرشیدترابی{/AF}
ملائیشیا( پ ر) ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشیدترابی نے کہا ہے کہ تمام ایشیائی ممالک ہندوستان کا سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ، کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں کشمیری امت مسلمہ کی بقاء اور اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں نریندر مودی نے ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کی کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے 25لاکھ کشمیری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے 1لاکھ 30سالوں میں شہید کے گئے 8لاکھ بھارتی افواج کالے قوانین اور سپیشل پاور ایکٹ کے تحت قتل عام کا بازار گرم کیے ہوئے ہے کشمیری امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حزب اسلامی ملائشیا کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس میں بر اعظم ایشیا کے 22ممالک کے ممبران پارلیمنٹ،اسلامی تحریکوں کے قائدین ،علماء کرام ،سکالرز شریک ہوئے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی 1ارب مسلمانوں کے ایمان کا تقاضاہے بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ پوری امت کے خلاف ہے نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا اس کے بعد فلسطین میں مظالم بڑھ گئے ہیں مسجد اقصیٰ بند کر دی گئی ہے نریندر مودی پورے براعظم ایشیا اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر سید علی گیلانی اور قائدین حریت مسلسل نظر بند ہیں ان کو نماز جمعہ اور عیدین کی نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اندر آزادی کی نئی لہر اٹھی ہے اس لہر کو کچلنے کے لیے نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے اور مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جارہی ہے تا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کا ماحول پیدا کیا جائے انہوں نے کہاکہ تمام ایشیائی ممالک بھارت کے ساتھ سیاسی ،تجارتی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کریں کشمیریوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں بھارت سے مظالم بند کرنے کا کہا جائے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں وہ مکمل آزادی کے حصول تک جدوجہد کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اپنے بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ۔