{AF}
جماعت اسلامی کے کارکن اپنے اوپر دعوتی رنگ غالب کریں دعوتی کلچر کو پروان چڑھائیں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اپنے اوپر دعوتی رنگ غالب کریں دعوتی کلچر کو پروان چڑھائیں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں جماعت اسلامی کا ہر کارکن روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ قرآن ،سیرت ؐ اور حدیث کے مطالعے کے لیے وقف کرے ،اخبار اور سوشل میڈیا کا استعمال اپنی جگہ لیکن اصل کتاب کا مطالعہ ضروری ہے جماعت اسلامی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 70فیصد گھروں تک اپنی دعوت پہنچانے کا اہتمام کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مرکزی ذمہ داران سے نائب امراء نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر نے گفتگو کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اپنی زندگی کو 3خانوں میں تقسیم کریں والدین ،علم اور دعوت جب ہم ان پر فوکس کریں گے تو ہم اپنے والدین ،بیوی بچوں اور اہل و عیال کے ساتھ دین کا علم اور اس علم کو دعوت کی صورت میں لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کریں گے ،انہوں نے کہا کہ مطالعے کا ذوق شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہماری پہچان بھی یہی ہے کہ ہم علم حاصل کرتے ہیں شعور اور آگہی کے لیے علم کا حاصل کرنا بہت ضروری ہے علم کے بغیر انسان جو عمل کرتا ہے وہ درست سمت نہیں ہوسکتا درست سمت سفر کے لیے ضروری ہے کہ لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے مطالعے کے کلچر کو عام کیا جائے اضلاع اور حلقوں کی بنیادپر لائبریاں قائم کی جائیں جماعت اسلامی اس سیشن میں بڑے پیمانے پر لٹریچر کی فراہمی کا اہتمام کرے گی لیکن ضروری یہ ہے کہ لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے لٹریچر گھر میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب تک ہم اس کا مطالعہ کر کے اس پر عمل نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک متبادل سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی جماعت اسلامی ایک سیاسی قوت ہے یہ دینی تحریک ہے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں گے لوگوں کی جماعت اسلامی سے توقعات ہیں ہم ان توقعات پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔