{AF}
خواتین ہماری آباد ی کا نصف سے زائد حصہ ہیں ،خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کو کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے خواتین ہماری آباد ی کا نصف سے زائد حصہ ہیں ،خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں ،بچوں کی تعلیم و تربیت اسلامی خطوط پر کریں مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف ہماری خواتین ہیں ان سے بچنے کے لیے خواتین کو اسلامی تہذیب اپنانا ہو گی ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواتین میں دعوت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کی خواتین نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردارا دا کیا اور کررہی ہیں اسی طرح آزاد خطے کی خواتین اسلام کی سربلندی اور غلبہ دین کے لیے اپنے حصے کا کام کریں اپنے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے خواتین کو اسلامی تحریک سے وابستہ کریں ،انہوں نے کہا کہ پورا مغرب ہماری خواتین اور نوجوانوں کو ہدف بنا کر اپنے سارے وسائل صرف کررہا ہے ان کے مقابلے میں اسلامی تہذیب کو اپنانا ہوگا ۔