{AF}
ہندوستان تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے،نورالباری{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر نازک مراحل سے گزر رہی ہے کشمیری بے پناہ قربانیاں پیش کررہے ہیں ہندوستان تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اہل کشمیر کی پاکستان اور بیس کیمپ سے بڑی توقعات ہیں حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر ان مظالم کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے محمود ساغر،میر طاہر مسعود،عبداﷲ گیلانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ ہندوستان کے مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی وضع کرتے ہوئے اپنے سفارتی مشنز اور میڈیا ہاؤسز کو متحرک کرے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی حکومت اپنا کردار ادا کرے کشمیریوں کی حکومت پاکستان اور بیس کیمپ کی حکومت سے توقعات ہیں بیس کیمپ کی حکومت کو بااختیار اور با وسائل بھی بنایا جائے ۔