{AF}
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انقلاب برپا ہوا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انقلاب برپا ہوا ہے جس سے ہندوستان کے اندر اثرات مرتب ہوئے ،پاکستانی قوم کی پشتیبانی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ماحول بنا جس کی وجہ سے نریندرمودی کے ہتھکنڈے ناکام ہوے تو اس نے امریکہ کا سہارا لے کر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دلوایا جس سے آر پار منقسم کشمیری،حریت قائدین صدر ریاست آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت تمام سیاسی ،دینی اور سماجی تنظیموں نے بھرپور طریقے سے مسترد کیا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین بنیادی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سید صلاح الدین اور کشمیری حریت پسند قائدین کشمیریوں کے ہیرو ہیں ،کشیری اپنے حق مزاحمت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا چارٹر یہ حق دیتا ہے ،سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین تحریک کا کریکٹر کھل کر سامنے آیا انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر امت کا مسئلہ ہے اس موقع پر پوری قوم اور حکومت پاکستان ،پاکستان کے قومی قائدین اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یکجہتی کامظاہرہ کریں وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے عزائم اور ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر نے کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم منظم کی جائے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کے اندر جماعت اسلامی پاکستان رائے عامہ کو منظم کر کے صف بندی کرے،کشمیری ایسے فیصلے کو جوتے کی نوک پررکھتے ہیں اور وہ اپنی آزادی کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں دفنایا جا رہے،وادی کے ہر شہر اوردیہات میں پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں ایسے وقت میں حکومت پاکستان کو آگے بڑھ کر بھرپور انداز سے سفارتی مہم کا اہتمام کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوجی یہاں ہو گا کشمیری اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔