ہندوستان عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست کھا چکا ہے

{AF}abdul rasheed turabi ہندوستان عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست کھا چکا ہے{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست کھا چکا ہے نریندر مودی نے امریکہ کا سہارا لے کر سید صلاح الدین جو پوری قوم کے ہیرو ہیں ان کو دہشت گرد قرار دلوانے کا خطرناک وار کیا ہے اس خطرناک وار کو ناکام بنانے کے لیے ہم سب کو متحد و متفق ہو کر اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،آزادکشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے بروقت اپنا جاندار موقف اختیار کیا وزیر اعظم نے سید صلاح الدین کو وزیر اعظم ہاؤس بلا کر یکجہتی کا اظہار کیا اس سے مجاہدین اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ،حکومت آزاد کشمیر نریندر مودی کے اس خطرناک وار کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائے تا کہ ہم مل کر اس کوناکام کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام پریس کلب مظفرآبادمیں شہداء کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں جاکر کشمیر پر جاندار موقف اپنایا اس سے قبل وزیر اعظم نے کل جماعتی حریت کانفرنس سے مشاور ت بھی کی جو اچھا اقدام ہے اس سے ایک بار پھر پاکستان کے بنیادی موقف کا احیاء ہوا اس کے نتیجے میں او آئی سی اور برٹش پارلیمنٹ میں حق خودارادیت کی قراردادیں منظور ہوئیں یہ کشمیری شہداء کے خون کا نتیجہ ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر فلش پوائنٹ ہے اس مسئلے کو حل کیے بغیر نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر جن نازک مراحل سے گزررہی ہے جس سطح کی قربانیاں دی جا رہی ہیں کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں اس لیے حکومت پاکستان جو کشمیریوں کی وکیل او ر فریق ہے وہ جاندار پالیسی اور حکمت عملی وضع کرے تا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہو سکے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اس مرحلے پر پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو کر مقابلے کے لیے تیاری کرے کشمیری آزادی کی یہ جنگ اﷲ کی نصرت اور تائید سے جیتیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر