عبدالرشید ترابی کادیگر قائدین کے ہمراہ سیزفائر لائن کا دورہ،شہداء کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہازتعزیت کی

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کادیگر قائدین کے ہمراہ سیزفائر لائن کا دورہ،شہداء کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہازتعزیت کی {/AF}

درہ شیر خان( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز سمبلی عبدالرشید ترابی نے امیر ضلع پونچھ سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ،امیر حلقہ ہجیرہ سردار حلیم خان ،امیر حلقہ عباس پور مختار علی خان ،امیدوار قانون ساز اسمبلی چوھدری رفیق سمیت دیگر قائدین کے ہمراہ سیزفائر لائن کا دورہ کیا،شہداء کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہازتعزیت کی،متاثرین کے مسائل سنے ،متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ شکست خورد ہ بھارتی فوج اورنریندرمودی نے آزاد کشمیراور پاکستان پر جارحیت کی حماقت کی تو چھٹی کا دودھ یادلائیں گے،جنگ ہوئی تو نہ صرف کشمیرآزاد ہوگا بلکہ ہندوستان کاانگ انگ ٹوٹ جائے گا،ہندوستانی افواج خود زدہ ہوکر نہتے شہریوں پر فائرنگ اور ان کو شہید کررہی ہے،پاک فوج اس کا منہ توڑ جواب دے پوری قوم اور قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا،مقبوضہ کشمیرکے اندر بھارتی قابض افواج کوعملاشکست ہوچکی ہے،طلبہ اور طالبات پتھروں سے آٹھ لاکھ فوج کا کامقابلہ کررہے جو فوج پتھروں کا سامنہ نہں کرسکتی وہ دنیا کی طاقت ور ترین ایٹم بم کی حامی پاک فوج کا کیا مقابلہ کرے گی،نریندرمودی کی اانتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں،مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،جنگ ہوئی یہ ایٹمی جنگ ہوگی جس سے پوری دنیا متاثرہوگی،مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں نے ہندوستان میں کاروبار ختم کرنے کا اعلان کیاہے،حکومت پاکستان ہندوستانی مظالم کو دنیاکے سامنے پیش کرے اور کشمیرکی آزادی کی تحریک جو فیصلہ مرحلے میں اس کو نتیجہ خیزبنانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،سفارتی ،سیاسی اورعسکری ہر محاذ ہر بیک وقت جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیرسیز فائرلائن کے ملحقہ علاقے کے لوگوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں،نوجوانوں کو منظم کیا جائے ،شہری دفاعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں،عوام کو اسلحہ او راس کی تربیت کااہتمام کیاجائے،کم ظرف دشمن سے مقابلے لیے تیار رہناہوگا،اتحادا ور اتفاق پیدا کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین کی خدمت کے لیے وقف ہیں ہم عوام کو تنہانہیں چھوڑیں گے،ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر