بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے گھبرا کر خود بھارت کے اندر کارروائی کر کے اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، پاکستان حالات سے با خبر رہے ۔ محمد غالب

{AF}muhammed ghalibبھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے گھبرا کر خود بھارت کے اندر کارروائی کر کے اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، پاکستان حالات سے با خبر رہے ۔ محمد غالب {/AF}

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے گھبرا کر خود بھارت کے اندر کارروائی کر کے اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، پاکستان حالات سے با خبر رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ممبئی طرز کا ڈرامہ رچانے کی سازش کر رہا ہے اور اس حوالے سے بھارت کے میڈیا نے ابھی سے واویلا شروع کر دیا ہے تا کہ عالمی سطح پر پروپیگنڈا کر کے پاکستان کو زیر بار لایا جائے اور کشمیر پر سے توجہ ہٹائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا ماضی اس طرح کی سازشوں سے بھراپڑا ہے اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی بھی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے خود بھارت کے اندر بھی ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے، جس کی وجہ سے ہندوستانی اندرونی اور بیرونی طور پر دباؤ میں ہے اور بیرونی دنیا میں ہندوستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارت کے من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا موثر جواب دے اور حکومت پاکستان بھی عالمی سطح پر اپنے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر کے بھارت چہرے کو بے نقاب کرے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی بھارت کے ان ناپاک عزائم اور ہتھکنڈوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور یورپین حکومتوں اور ایوانوں کو بھارت کی ان سازشوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر