{AF}
رمضان المبارک میں تقویٰ مطلوب ہے،ظلم اور ناانصافی سے نفرت او ر اس کے خلاف جہاد مطلوب ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے و امیر ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اﷲ کے حضور جوابدہی کا احساس ختم ہوچکاہے جس کی وجہ سے آج مسائل اورنا انصافیاں ہیں،رمضان المبارک میں تقویٰ مطلوب ہے،ظلم اور ناانصافی سے نفرت او ر اس کے خلاف جہاد مطلوب ہے،یہ ماہ مقدس ہر سال مسلمانوں کو تقویٰ کے ہتھیار سے لیس ہونے کے لیے سیایہ فگن ہوتا ہے،برائی سے نفرت پیدا ہوئی چاہے اپنے تفس کے خلاف ہویاسماج میں ہو،ان خیالات کااظہارانھوں نے سراج العلوم غوری ٹاؤں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پا مولانا سراج اور امتیاز عباسی بھی موجود تھے،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تقویٰ کی مثال اﷲ کے رسول ﷺ نے ایک واقع سے واضح کی ہے ،ایک بستی کے رہنے والوں نے اﷲ اوراﷲ کے رسول ﷺ کے احکامات ختم کرتے ہوئے بغاوت کی حدیں پار کردیں اﷲ تعالیٰ نے عذاب دینے والے فرشتے کو حکم دیا کہ اس بستی پر عذاب نازل کرے ،فرشتہ اﷲ کے حکم کے مطابق اس بستی کو تباہ کرنے کے لیے گیا تودیکھاکہ اس بستی میں ایک متقی شب روز عبادت میں مصروف ہے،فرشتے نے اﷲ سے رجوع کیا اور کہاکہ اس بستی میں ایک بندہ ایسا ہے جو شب روز عبادت کرتا ہے اﷲ نے حکم دیا کہ میرے اور میرے رسول ﷺ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوتی رہی اور بستی کے رہنے والے تمام حدیں پارکرگئے مگرا س بندے کے ماتھے پر شکم نہیں آئی لہذا اس بستی کو اس بندے کی پیشانی پر دے مارو ،اس سے ثا بت یہ ہوا کہ تقویٰ یہ ہے کہ خود بھی برائیوں سے بچے اور دوسروں کو اس بچنے کی دعوت دے برائیوں کے خلاف اپنے نفس سے بھی جہاد کرے اور معاشرے میں پھیلائی ہوئی برائیوں کے خلا ف بھی جہاد کرے،ان کو روکنے کی کوشش کرے عوام کو دعوت دے،خود غرضی اﷲ کو پسند نہیں ہے جو اپنے لیے پسند کرو وہ اپنے بھائی کے لیے بھی پسند کرو،انھوں نے کہاکہ آج کی سب سے بڑی برائی اﷲ کی بغاوت پر مبنی یہ نظام ہے ،عالمی سطح پر پوری دنیا اس وقت باطل نظام کی گرفت میں ہے،اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کودنیا اور آخرت کی بھلائی کے لیے بنی مبعوث کیے جو سیدھا راستے بتاتے رہے ہیں آخری نبی ﷺنے دین کاراستہ بتایا ہے،اسلامی نظام قائم کیا ،اور رہتی دنیا کو بتایاکہ اسلامی نظام ہی انسانیت کے لیے بہتر ہے،ظلم پر مبنی نظا م اور والڈ آرڈ نے ناانصافیوں کو عروج دیاہے دنیا ظلم سے بھرگئی ہے،جب ظلم کو نظام ہوگاتو امن کیسے قائم ہوگا،اس کی ایک مثال امریکی صدر کی حالیہ دروہ سعودی عرب نے ٹرمپ نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اوراسرائیلی دہشت گردی کو نظرانداز کیا،پاکستان جس نے نانہاد دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ افراد پیش کیے اس کی تحسین کرنے کی بجائے ہندوستان کی تحسین کی گئی ،ایسے میں دنیا میں امن ایک خواب رہے گا،انھوں نے کہاکہ دنیا کو امن اسلام دے سکتا ہے اسلامی نظام دے سکتاہے،اسلام کابول بالاہوگا تو دنیا میں امن قائم ہوگا،رمضان لمارک یہی پیغام لے آتا ہے کہ ہم اﷲ کے بندے بن جائیں ایک اﷲ کو اپنا معبوب خالق اورمالک تسلیم کریں ااور ایسا تقویٰ اختیار کریں جو اﷲ کو مطلوب ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام کا مقصدبھی یہی تھا پاکستان رمضان میں قائم ہوا آج یہ بحث ہے کہ پاکستان کس نظریے پر قائم ہوتھا پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہوا تھا اسلامی پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کاضامن ہے۔