موت سے بے خوف کشمیری آزادی یا شہادت کے راستے پر چل کر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiموت سے بے خوف کشمیری آزادی یا شہادت کے راستے پر چل کر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

گوجرانوالہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ موت سے بے خوف کشمیری آزادی یا شہادت کے راستے پر چل کر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں،پاکستان کاپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مطلوبہ کردار ادا نہیں کررہاہے،بھارتی ادکار کو زکام ہوجائے تو پورا دن خبریں نشر ہوتی ہی مگر کشمیرمیں ظلم کی انتہاہورہی ہے اور میڈیا خاموش ہے ،بھارتی میڈیا یک زبان ہوکر کشمیرکے خلاف مہم چلائے ہوئے ہے ،پاکستانی میڈیا کایہ کردار ہوگا تو کشمیری عالمی میڈیا سے کیا توقع کریں کے گے وہ مظالم سے پردہ اٹھائے گا،ہندوستان نے کشمیریوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی سازشیں کیں مگر کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنارہے ہیں،تحریک آزادی کشمیرفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنا پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے،پاکستان کی شہ رگ ہندوستان کے قبضے میں ہے تو پاکستان زندہ کیسے رہے ،برہان مظفروانی کی شہادت کے بعدکشمیرمیں ایک انقلاب برپاہے،خود ہندوستان کے دانشور کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان 7لاکھ نہیں 70لاکھ فوج پر لے جاکشمیرمیں تو پھر بھی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،ان خیالات اظہارانھوں نے برہان مظفروانی شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے ڈاکٹر یوسف طارق،مظہر اقبال رندہاوا سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے بعدا زاں پرہجوم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا،برہان وانی شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھار ت کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کا رخ تبدیل کررہاہے ان پر درجنوں ڈیمز تعمیر کررہاہے تاکہ پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کیاجائے،بھارت کے خطرناک اور جارحانہ عزائم سے قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،نریندرمودی کے اقدامات سے اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے جو عالمی سطح پر ماحول ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،برہان مظٖفروانی کی شہادت کے بعد کشمیرمیں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ رہامگر کشمیریوں نے کرفیوتوڑ کر ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے،بچے بچیوں اور بوڑھے سب نکل آئے،کوئی گاؤں اور محلہ ایسا نہیں ہے جہاں اس وقت آزادی کی لہر نہ ہو،لہر کو کچلنے کے لیے بھارتی افواج بدترین مظالم ڈھارہی ہیں،ان مظالم سے ہندوستان کوباز رکھنا اور اس مسئلے کوعالم سطح پر اجاگر کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے،اپوزیشن حکومت اور پوری قوم مل کر مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکرے اور عالمی برادری کو باور کروائے کہ جنگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا،نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف لے جارہے ہیں ان حالات کو دیکھ کر بیرونی سرمایہ کاروں نے اپنے کاروبار بندکرنے کی دھمکی دے دی ہے،ہندوستان کے اس اقدام کو بھی عالمی سطح اجاگرکرنے کی ضرورت ہے بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری بند کرنے کی دھمکی دی ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاری کیسے کریں،جب تک حالات پرامن نہیں ہوں گے وقت تک سرمایہ کاری نہیں کرسکتے،جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ کشمیرکی آزادی اور اس مسئلے کاحل ہے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری بچے اور بچیاں پتھروں سے جدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کا مقابلہ کررہی ہیں،کشمیریوں پر ان مظالم کومیڈیا بھی نہیں دیکھائے گا،اپوزیشن بھی خاموش ہوگی تو پھر کشمیری مایوس ہوں گے جو ہندوستان چاہتاہے۔پاکستان کی پوری قوم فوج صحافی سب مل کر کشمیریوں کی پشتیبانی کاحق اداکریں،کشمیریوں کی تحریک ،تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر