{AF}
ہندوستان کشمیرمیں اپنی جنگ ہار چکاہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہندوستان برہان مظفروانی کے کتنے جانشینوں کو شہید کرے گا ہر کشمیری برہان مظفروانی کا جانشین ہے،برہان مظفروانی ایک تحریک اور ایک فکر کا نام ہے،جس کوکوئی قتل نہیں کرسکتا،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ برہان مظفروانی کے جانشین سبزار نے اپنی جان آزادی کے لیے پیش کی ہے پوری قوم کو ان کی شہادت پر فخرہے،ان کی شہادت سے تحریک آزادی کو مزید جلا ملے گی،ہندوستان کشمیرمیں اپنی جنگ ہار چکاہے وہ اپنی ہٹ دھری ترک کے کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے،کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں اورکشمیریوں نے کبھی بھی بھارت کو دل سے تسلیم نہیں کیا،شہادت مسلمانوں کی میراث ہے اس سے عزم اور حوصلے میں کمی آنے کی بجائے ان کے حوصلوں میں اور اضافہ ہوگا،کشمیری اپنی تحریک کی آبیاری اپنے خون سے کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیاہوا ہے اور بدترین ریاستی دہشت گردی کررہے ہیں،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تعلقات ختم کرے صرف مسئلہ کشمیرپر بات جیت کرے،جب تک ہندوستان اپنی افواج کشمیر سے نکال نہیں دیتا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہیں کرتا اس وقت تک کوئی بات جیت نہ کی جائے،ہندوستان اصل دہشت گرد ہے او روہ معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے عالمی برادری کو اس کانوٹس لیناچاہیے۔مقبوضہ کشمیرگزشتہ چھ ماہ سے مکمل مفلوج ہے اور عملا کرفیو کانفاذ ہے۔