ہندوستان کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،نریندرمودی مستند دہشت گرد ہیں عالمی برادری نے خاموشی کا روزہ نہ توڑ ا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگی جس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،مہذب دنیا کے سامنے کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے،بچوں اور خواتین کے ساتھ وہ سلوک کیا جارہاہے جو تاریخ میں کسی استعمار نے نہیں کیا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت برہان وانی کے کتنے جانشینوں کو شہید کرے گا ہر کشمیری برہان وانی کا جانشین ہے،بھارتی فوج بچوں کے ہاتھوں شکست کھا چکی جس دن آزاد کشمیر اورمہاجرین کے لاکھوں نوجوان اس جہاد میں شریک ہوں گے بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں تاریخی سرنڈر ہوگا،بھارت کی خیر اسی میں ہے کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کے کشمیریوں کو حق دے ورنہ ہندوستان کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا،عبدالرشید ترابی نے اقوام متحدہ ،یورپی یونین اوآئی سی سمیت دنیا کے تمام ادارے سے کہاہے کہ وہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم کانوٹس لیں،بھارت کو مظا لم سے باز رکھیں اور اس کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دلائیں،اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کریں اور ہندوستان کاسفارتی سیاسی اورمعاشی بائیکاٹ کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیاہے وہ آزادی کے حصول تک جہاد رجاری رکھیں گے ہندوستان کا ایک ہی علاج ہے اور وہ جہاد ہے یہ خطے بھی ہمارے اسلاف نے جہاد سے آزاد کروائے ہیں اورباقی کشمیربھی جہا دسے آزاد ہوگا،آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرپوری قوم کو ایک ہے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر