{AF}
ہندوستان کشمیرسے بہنے والے دریاؤں کا رخ تبدیل کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں بدلنا چاہتاہے، عبدالرشید ترابی {/AF}
گجرانوالہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانو ن سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری اپنی آزادی ، پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،ہندوستان کشمیرسے بہنے والے دریاؤں کا رخ تبدیل کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں بدلنا چاہتاہے،کشمیریوں نے اپنی طاقت اور استطاعت سے بڑھ کر قربانیاں پیش کردی ہیں،ان قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر عالمی حمایت حاصل کرے تاکہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل کو پاسکیں،بحیثیت وکیل اور فریق کے پاکستان کی ذمہ داری ہے،ایٹم بم کی حامل دنیا کی طاقت ورترین پاک فوج،20کروڑ کلمہ گومسلمان آخری کشمیری کے مرنے کا کیوں انتظار کررہے ہیں،پاکستان کی قومی قیادت حکومت اور اپوزیشن سب کشمیرکی آزادی کو ترجیح اول بنائیں،علما ء کرام صحافی اہل دانش اپنے اپنے محاذ سے کشمیریوں کی آزادی کے لیے فعال کردار ادا کریں،ان خیالا ت کااظہاانھوں نے اپنے دورے کے دوران ،علماء کرام،اہل دانش صحافیوں سے گفتگو اور پریس کانفرنس او ر دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیرکے بغیر پاکستان کی سلامتی خطرے میں رہے گی اورتحریک آزادی کشمیرتحریک پاکستان کا تسلسل ہے،یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈاہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد بھی یہی ہے ،ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں جاکر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دے گا،یہ حق مانگنے کی پاداش میں بھارتی قابض افواج ریاستی دہشت گردی کی انتہاکررہی ہے ریاست میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں،چند دن قبل ایک بھارتی میجر نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طورپر گاڑی کے سامنے باندھ کر پورے شہرمیں گمایا اس میجیر کو بھارتی سرکار نے ایوارڈ سے نواز ہ ہے ،یہ فوج کو مزید دہشت گردی کی طرف اشارہ ہے،جو بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیرمیں انسانوں کے ساتھ جانوروں والاسلوک کریں گے ان کو انعام دیا جائے گا،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے ادارے اس پر خاموش ہیں،جس طرح عالمی عدل انصاف نے کلبھوشن جو را کا ایجنٹ تھا اس کے حوالے سے بات کی ہے کیا کشمیریوں کو حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کافیصلہ کریں،کہ ہندوستان نے عالمی عدل انصاف کا دروازہ کھولا ہے پاکستان کو اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے،ہندوستان کے دنیا کے ہر فورم بے نقاب کرنا چاہیے اور عالمی عدل انصاف میں جانا چاہیے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے حالات جنگ کی طرف جارہے ہیں اور جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں اپنے اپناکاروکاربند کرجارہی ہیں،انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اہم دارالحکومتوں کادورہ کریں ،او آئی سی کاسربراہی اجلاس بلوائیں،اپوزیشن بھی اپنی سیاسی سرگرمیوں میں کشمیرکو یاد رکھیں،یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے،علماء کران منبر محراب سے قوم کو مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں،ان کو تیار کریں،اتحاد اور یکجہتی پیدا کریں،پاکستان کو اپنے نظریے سے دورکرنے کے لیے عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں،اسلامی اور حوشحال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔