{AF}
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو نظرانداز کیاجو قابل مذمت ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو نظرانداز کیاجو قابل مذمت ہے اور اس سے بھارت اور اسرائیل جو ریاستی دہشت گردی کے بدترین ریکارڈ قائم کررہے ہیں ان کی حوصلہ فزائی ہوئی،امریکہ اگر بھارت اور اسرائیل کی آنکھ سے دیکھ کر پالیسیاں بنائے گا تو دنیا میں امن کی بجائے فسا دپھیلے گا،دنیامیں امن وامان کے قیام کا واحد راستہ عدل انصاف پر مبنی پالیسیوں بنائی جائیں اور چلائی جائیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سی ٹی سکول باغ سمیت دیگر تقریبات سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ریڈفاؤنڈیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے ظہیرگردیزی،شرافت شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر ی اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹرا ور قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ،ساری دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مبنی برحق جدوجہد کی حمایت کرتی ہے،امریکہ اگر حق کی بات کرتا ہے تو اس کو کشمیراو رفلسطین میں حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،اسرائیل اور بھارت غاضب ہیں ان کے ساتھ دینا والا بھی اسی صف میں ہوتاہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں میں افراد کی قربانی پیش کی تحسین پاکستان کی کی جانی چاہیے تھی،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ٹرمپ کی تقریر سے اس کی متعصبانہ اور جانبدارنہ اور مسلم دشمن پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے،جو قابل افسوس ہے ،ٹرمپ نے خانہ جنگی کی طرف حالات ڈھکیلنے کی سازش کی ہے ،امت مسلمہ کے حکمرانوں کو بیٹھ کر یک طرف واعظ سنے کی بجائے امت کی ترجمانی کرنی چاہیے تھی،آج اگر پوری دنیا میں انتشار اورفساد ہے تو اس کی وجہ امریکہ کی وہ پالیسیاں ہیں جو انصاف پر مبنی نہیں ہیں،انھوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے حکمران اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے اصلاح احوال کی کوشش کریں اور جوسازشیں ہورہی ہیں ان کے تدارک کااہتمام کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق اورآزادی کے لیے لڑرہے ہیں جب تک ان کو اپنا حق مل نہیں جاتا اس وقت تک جہاد جاری رکھیں گے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا کرے،ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنی آزادی اپنی اﷲ اور اپنے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد سے حاصل کریں گے،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ نسل نو کوتعلیم اور تربیت کرکے تیار کیا جائے ،تعلیم میں آگے بڑنے کی ضرورت ہے،نظام تعلیم میں اصلاح احوال وقت اور حالات کاتقاضاہے،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے این ٹی ایس کے نظام کو اپنایا ہے جو خوش آئندہے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اس کے خلا ف سازشیں ہورہی ہیں حکومت اس پر کاربند رہے ،یہ عروج اور ترقی کی ضمانت ہے،جماعت اسلامی میرٹ کی بحالی عدل انصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،حق دار کوحق ملے سفارش اور رشوت کاکلچر ختم ہو،ستاانصاف ملے کسی کو انصاف کے لیے دردرکی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں،اسلامی افلاحی معاشرے کاقیام ہمار امشن اور ہدف ہے۔