برطانیہ میں مقیم کشمیری،پاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر کام کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi برطانیہ میں مقیم کشمیری،پاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر کام کریں، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری تمام تر سیاسی اور مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر کام کریں،صحافی راجہ شیراز کی برطانیہ میں بحیثیت صحافی مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں ،برطانیہ میں آمدہ انتخابات میں ایسے افراد کو منتخب کیاجائے جو مسئلہ کشمیرکی حمایت کریں،تمام کشمیری حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے اور اس کو آگے بڑھانے میں فلسطینی صحافیوں کا قائدانہ کردار ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ کشمیری صحافی اور پاکستانی صحافی بھی اسی طرح کا قائدانہ کردار ادا کریں،ان خیالا ت کااظہاربرطانیہ سے آئے ہوئے معروف صحافی راجہ شیزار ، اسلام سے زاہد جھنگوی ،اور دیگر صحافیوں نے دفتر جماعت میں ملاقات کی اس موقع پرعبدالرشید ترابی نے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پربرطانیہ سے آئے ہوئے معروف صحافی راجہ شیراز نے کہاکہ ہمیں جو حکم عبدالرشید ترابی کریں گے اسی طرح برطانیہ میں اپنا کردارا دا کریں گے،اس سے قبل بھی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں،پاکستان کے معروف صحافی زاہد جھنگوی نے تجویزدی کہ عبدالرشید ترابی پاکستان کے صحافیوں کو بلائیں اور ہمیں جو ذمہ داری دیں گے وہ ہم ادا کریں گے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم میڈیا کے محاذ پر ان کی مدد کریں،پاکستان میں ورکنگ صحافی ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہاہے،کشمیرکے لیے کام کرکے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں،سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام نے تاریخ رقم کررہے ہیں آٹھ لاکھ فوج کے سامنے سیناسپر ہیں،عملا بھارت کی فوج کوشکست دے دی ہے،اب اس تحریک کوکامیابی کی منزل تک لے جانا حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیرکی ذمہ داری ہے،وہ فیصلہ کن حکمت عملی بنائے اور اس کو لے کر نکلے ،اس وقت جتنی بڑی تحریک ہے اور جتنی قربانیاں پیش کی جارہی ہیں اتنا پاکستان کی سیاسی قیادت سے ردعمل سامنے آنا چاہیے تھا،اس میں کمی ہے،حکومت اگر کمزوری دیکھاتی ہے تو اپوزیشن کردار ادا کرتی ہے ، حکومت کو توجہ دلاتی ہے ،سراج الحق کے سوا کون بول رہاہے،پاکستان کے میڈیا کو جو کردار ادا کرناچاہیے وہ نہیں کررہاہے ،ہندوستان کے میڈیا کو دیکھیں کہ وہ کس طرح پروپیگنڈہ کررہاہے اور نریندرمودی ماہ اپنی تمام پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین کومشاورت کے لیے بلواتے ہیں اور کشمیرپر مشاورت کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور صحافی کردار اداکرنا چاہتے ہیں ۔دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے کھنہ مرکز میں جمعہ کا خطبہ دیا اورکہاکہ قران وسنت کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر اپنی دنیااورآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ماہ رمضان آرہاہے اس میں اپنے اﷲ سے تعلق کو مضبوط کریں اﷲ کو رضی کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر