وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر،چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ہاڑی گہل میں پروفیسر انورکے ناحق قتل کا نوٹس لیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر،چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ہاڑی گہل میں پروفیسر انورکے ناحق قتل کا نوٹس لیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر،چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ہاڑی گہل میں پروفیسر انورکے ناحق قتل کا نوٹس لیں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادیں،پولیس کی وردی میں ڈی ایس پی اور ایس پی موسی مداخلت کررہے ہیں تو راجہ فاروق حیدر ان کے خلاف سخت نوٹس لیں اور ان کو پولیس سے فارغ کریں،چیف جسٹس ابراہیم ضیا ء ذاتی طورپر پروفیسر انور کو جانتے تھے اگر حکومت بے بس ہے تو چیف جسٹس از خود اس کا نوٹس لیں،آزاد خطے میں اس قدرغنڈا گردی ناقابل برداشت ہے اس کافوری ازالہ ہوناق چاہے ان خیالا ت کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دن دیہاڑے ایک استادکاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے استاد روحانی باپ ہوتا ہے جن معاشروں میں استاد کی قدر نہیں کی جاتی وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں پروفیسر انور شریف ترین انسان تھے ساری زندگی دعوت اور جہاد کا کام کیا وہ امت کو جوڑرہے تھے ایسے فردکا نا حق قتل کرنے والوں کو سخت سزاد ینی چاہیے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اس کا سخت نوٹس لیں مجرموں کو گرفتار کرکے سزادلوائے اورجو لوگ اس کیس میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،فاروق حیدر کے گڈ گورننس کو جس طرح ایس پی موسیٰ اور ڈی ایس شوکت مرزا دھجیاں اڑا رہے ہیں اس کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے سفاک لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے اس طرح کے لوگوں کی نہ تو کوئی برادری ہے او ر نہ ہی علاقہ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر