نریندرمودی اور اس کی قابض افواج کا علاج صرف جہاد ہے،سید صلاح الدین

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk نریندرمودی اور اس کی قابض افواج کا علاج صرف جہاد ہے،سید صلاح الدین{/AF}

میرپور( پ ر) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین وحزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ نریندرمودی اور اس کی قابض افواج کا علاج صرف جہاد ہے ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر پر قابض 8لاکھ افواج بدترین مظالم ڈھا رہی ہے نہتے کشمیری بچیوں اور بچوں نے فوج کو شکست سے دوچار کر دیا ہے ،تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کا فیصلہ کن کردار ہو گا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ادارہ تفہیم القرآن کے زیر اہتمام دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے نریندر مودی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈوں کی بہار ہے شہداء کی میتیوں کو پاکستانی پرچموں میں دفنایا جا رہا ہے کلمے کے نام پر بننے والے پاکستان کے لیے کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں پاکستانی پرچم کشمیریوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے اہل پاکستان اور پاک فوج سے کشمیریوں کی توقعات ہیں اس وقت بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کشمیری مجاہدین کو مدد کی ضرورت ہے 8لاکھ فوج کا مقابلہ نہتے عوام نہیں کرسکتے فوج کو فوج ہی نکال سکتی ہے نریندرمودی نے بنگلہ دیش میں جا کر کھلے بندوں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش بنانے میں بطوررضاکار شریک تھا اس اقرار مجرم کو سزا دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بلکہ بھارتی فوج کو اور بھارت کو مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی حاصل کریں گے کشمیریوں نے یہ طے کیا ہوا ہے لیکن اہل پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پشتیبانی کا حق ادا کریں ،سید صلاح الدین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ماؤں اور بہنوں کی عصمتیں تارتار ہو رہی ہیں دنیا میں جہاں بھی کو ئی مظلوم ہے وہ مسلمان ہے کوئی قیدی ہے یا مہاجر ہے وہ مسلمان ہے اور اگر وسائل کا جائزہ لیا جائے تو 60فیصد وسائل مسلمانوں کے پاس ہے فلسطین پر اسرائیل اور کشمیر پر ہندوستان کا نا جائز قبضہ ہے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو مسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے برما ،شام ،عراق ،بوسینیا ہرجگہ مسلمان مظلومیت کی زندگی بسر کررہے ہیں ،ایسے میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور جہاد کی اہمیت میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کے گرد ہندوستان کی ناپاک فوج اور را کے ایجنٹس اور دوسری طرف نیٹو فورسز یہ پاکستان کی سلامتی کے لیے بڑا مسئلہ ہیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں آج پاک سرزمین پر ہندوستانی ایجنٹس آکر تخریب کاری کررہے ہیں گلی محلوں میں خون کی خولی کھیل رہے ہیں ایسے میں دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر ایک پیج پر کھڑے ہونا ہو گا انہوں نے کہا کہ حفاظ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے سینوں میں نور کو محفوظ کیا مساجد اور مدارس امت اور معاشرے کی راہنمائی کریں اتحاد ویکجہتی کا درس دیں لوگوں کو آپس میں جوڑیں کیونکہ دشمن کا ایجنڈا ہے کہ مسلکوں اور فرقوں میں امت کو تقسیم کر کے انہیں امت کی امامت سے دور رکھاجائے سید صلاح الدین نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں کشمیر کے مظلوم و محکوم مسلمانوں کو یاد رکھیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر