امت اگر اپنا عروج دیکھنا چاہتی ہے تو اس کو قرآن کے ساتھ آپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidامت اگر اپنا عروج دیکھنا چاہتی ہے تو اس کو قرآن کے ساتھ آپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ امت اگر اپنا عروج دیکھنا چاہتی ہے تو اس کو قرآن کے ساتھ آپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا،امت کے زوال کی سب سے بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،قرآنی اصولوں کو بنیادپر مغرب نے ترقی کی اور ہم اس کی غلامی کررہے ہیں،جن کے پاس رشد ہدایت ہے وہ غلام نہیں رہ سکتے مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا قرآن سے تعلق کمزور ہوگیا،ان خیالات کااظہارانھوں نے افشاں کالونی میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا،درس قرآن کا اہتمام صالح طاہر نے اپنی رہائش گاہ پر گیا،درس دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمو دنے کہاکہ آج پوری امت قرآن وسنت کی طرف لوٹ آئے کوئی اس کامقابلہ نہیں کرسکتا،انھوں نے کہاکہ ہم قرآن کو صرف ثواب کے لیے پڑھتے ہیں ثواب تومل جاتا ہے مگر جو قرآن چاہتا ہے وہ نہیں ملتا،ماہ رمضان آرہاہے اس ماہ مقدس میں اپنا تعلق قرآن کے ساتھ مضبوط کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر