بھارت کو پر امن ملک کا سرٹیفیکیٹ دینا انسانیت کی توہین ہے ، محمد غالب

{AF}muhammed ghalibبھارت کو پر امن ملک کا سرٹیفیکیٹ دینا انسانیت کی توہین ہے ، محمد غالب{/AF}

 برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ بھارت کو پر امن ملک کا سرٹیفیکیٹ دینا انسانیت کی توہین ہے ، بھارت انسانوں کو قتل کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، جہاں کسی بھی مذہب کو آزادی سے جینے کا حق نہیں ہے ، بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے ،بھارت میں نریندر مودی تمام مذاہب کو ختم کرنے کا اعلان کر چکا ہے ، اور تمام اقلیتوں پر مظالم کی انتہا کر رہا ہے ، عالمی برادری کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، بالخصوص امریکہ کو جو دنیا میں انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان ، بنگلہ دیش بلکہ بھوٹان ، نیپال ، سری لنکا ، مالدیپ سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور پاکستان میں اس کے ایجنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار بھی ہو چکے ہیں ۔اس وقت بھارت دہشت گردی پھیلانے کا سب سے بڑا محور و منبع ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عالمی برادری کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے چاہئیں ۔بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو اور بھارت کے اندر اقلیتوں کو جو حقوق حاصل ہیں بھارت وہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے تو ایسے ملک کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کرکے اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عرب کانفرنس میں حکومت پاکستان اچھے ہوم ورک کے ساتھ شریک ہوتی تو مسئلہ کشمیر کو اچھی جگہ مل جاتی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر