مسئلہ کشمیرکو یورپ کے ہرکونے اور ہرفورم پر اجاگر کیاہے اور کریں گے،فہیم کیانی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمسئلہ کشمیرکو یورپ کے ہرکونے اور ہرفورم پر اجاگر کیاہے اور کریں گے،فہیم کیانی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکو یورپ کے ہرکونے اور ہرفورم پر اجاگر کیاہے اور کریں گے، برطانیہ میں مودی کی آمد کے خلاف تاریخی مظاہرہ کیا،برمسئلہ کشمیرپرطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا کونسلرز کنونشن کیا،ڈنمارک ،اٹلی ،جرمنی اور بلجیئم میں کانفرنسز کیں ہیں،برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ سے قرارداد پاس کروائی اور مزید انتخابات میں مسئلہ پر حمایت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے غلام محمد صفی اورحریت کانفرنس کی طرف سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی ،یوسف نسیم او ردیگر قائدین نے گفتگو کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہیم کیانی نے کہاکہ سیز فائر لائن کا دورہ کیاہے اور تقسیم خاندانوں کے حوالے سے ڈاکومینٹری تیار کی ہے،برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے اداروں کے سامنے پیش کریں گے اور ان کو بتائیں گے کہ کتنا بڑا انسانی المیہ ہے اور عالمی برادری اس خاموش ہے،انھوں نے کہاکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج بدترین مظالم ڈھارہی ہے،ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے اور دنیا میں اتنی بڑی فوج اتنے چھوٹے علاقے میں موجود نہیں ہے ،چھوٹی سی وادی کے اندر آٹھ لاکھ فوج کالے قوانین کے ساتھ یہ پوری دنیا اور انسانی حقوق کے سارے اداروں کے لیے چیلنج ہے،فہیم کیانی نے کہاکہ حریت قائدین کی مشاورت اور رہنمائی میں برطانیہ میں کام کو اور آگے بڑھائیں گے،تارکین وطن مسئلہ کشمیرکے سفیر ہیں ہم سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ہندوستان کو دنیا میں کوئی ایک ملک بھی نہیں مل رہاہے جو اس کے قبضے کوجائز قراردے ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ مسئلہ کشمیرحل طلب ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر