ہندوستان اور اس کی قابض افواج سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان اور اس کی قابض افواج سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان اور اس کی قابض افواج سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،بھارتی اورآج سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے جوانوں کو شہید کررہی ہیں اور سول آبادکو نشانہ بنارہی ہیں تاکہ عوام خوف زدہ ہوجائیں،نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف لے جارہے ہیں جنگ ہوئی تو نہ صرف کشمیرآزاد ہوگا بلکہ ہندوستان کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا ہندوستان کے اندر کئی اورریاستیں وجود میں آئیں گی،تحریک آزاد ی کشمیرفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیرفیصلہ کن حکمت عملی تشکیل دے،بے گناہ پروفیسر انور کے قاتل خود بولیں گے،یہ خون معصوم کا ہے معاشرے کا ہر طبقہ اس پر غمگین ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام خطے کے عوام تیار رہیں جنگ ہوئی تو 1947والا کردار اداکرناہوگا،ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد رکروایاہے،جہادسے ہی باقی کشمیرآزاد ہوگا،اس وقت مقبوضہ میں کالج اور سکول کے بچے اور بچیوں نے فوج کو مفلوج کررکھاہواہے عملا فوج شکست کھاچکی ہے ،تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری پرعزم ہیں وہ آْزادی حاصل کرکے رہیں گے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے میں نظام کی اصلاح اور نسل نو کو اسلامی خطوط پر تربیت ہماری ذمہ داری ہے،مغربی تہذیبی یلغار نے ہماری نسل نو کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیاہے،چھوٹوں بڑوں کا احترام اور عزت استاد کااحترام ختم ہوچکاہے،پروفیسر انور شہید کو جس طرح شہید کیاگیاہے اس سے معلوم ہوتاہے کہ اسلام سے دوری ہے ،ورنہ تو بوڑھوں ،بچوں اور خواتین پر جنگ میں بھی حملہ کرکے قتل کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔انھوں نے کہاکہ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا خیر عام کرنا ہوگی۔انھوں نے کوٹلی سیکٹر میں شہید ہونے والے باغ کے نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اوردیگر شہداء کو شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے کہاکہ شہداء کے خون کا حساب ہم پرقرض ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر