تحریک کشمیربرطانیہ کا مشترکہ طور ہاڑی گہل میں پروفیسر انور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتحریک کشمیربرطانیہ کا مشترکہ طور ہاڑی گہل میں پروفیسر انور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت{/AF}

برمنگھم( پ ر)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی،چوھدری محمد شریف سینئر نائب صدر تحریک کشمیربرطانیہ،چوھدری زاہد اقبال صدر ساوتھ زون،راجہ قمرعباس صدر میڈلینڈ،سیکرٹری جنرل تحریک کشمیربرطانیہ مفتی عبدلمجید ندیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار حفیظ خان نے مشترکہ طور ہاڑی گہل میں پروفیسر انور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا انھوں نے حکومت آزاد کشمیرسے مطالبہ کیاہے کہ وہ دن دیہاڑے فوجی چھاؤنی کے نزدیک بے گناہ پروفیسرجو پوری قوم کا ستادہوتا ہے جو قوم کی تعمیرکرتا ہے اس کو بے دردی سے قتل کیا گیا اس کو سخت نوٹس لیا جائے ایسے دردندہ صفت جوانسانیت کے درجے سے گرے ہوئے ہیں ان کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے،وزیر اعظم اس کیس کی خود نگرانی کریں،آئی جی پولیس باغ جاکر دیکھے کہ کون ایسے درندے ہیں جو بزرگ استاد کو اس بے دردی سے قتل کرتے ہیں ان کے عبرت ناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی اپنے روحانی باپ کو اس بے دردی سے قتل نہ کرے،انھوں نے کہاکہ ہم حکومت اور پولیس کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ قتل کو سرعام سزادیتی ہے کہ نہیں اگر ایسا نہیں ہوا تو تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ اس کیس کو پاکستان کے تمام ہائی کمیشن اور سفارت خانوں میں اٹھائے گی یہ معمولی کیس نہیں ہے یہ انسانیت کا قتل ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر