{AF}
نریندرمودی کی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں بچوں اور بچیوں کے ہاتھوں شکست کھا کر زخم چاٹ رہی ہے جلد اپنا اسلحہ چھوڑ کر بھاگ جائے گی،شمشیر خان{/AF}
مظفرا ٓباد،سرینگر( پ ر)حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہاہے کہ نریندرمودی کی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں بچوں اور بچیوں کے ہاتھوں شکست کھا کر زخم چاٹ رہی ہے جلد اپنا اسلحہ چھوڑ کر بھاگ جائے گی،شکست خوردہ فوج مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہی ہے عالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،حریت قائدین کی سیاسی اور سفارتی جدوجہد کی تحسین کرتے ہیں،کشمیرکی تحریک کوآزادی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر محاذ پر جہاد کرنا ہوگا،نریندرمودی حالات جو جس طرح لے جارہاہے اس سے ایک ایسی عسکری تحریک آٹھے گی جو نہ صر ف کشمیرآزادی کروائے گی بلکہ ہندوستان کے اندر اور ریاستوں کو بھی آزادی ملے گی،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مودی نے مذاکرات کے سارے دروازے بند کر دیے ہیں کشمیرکی آزادی کاو احد راستہ جہاد ہے اور جہادہی سے کشمیرآزادہوگا،ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کو تحریک کے خلاف ہتھیار کے طورپر استعمال کیا ہے،آج جس مرحلے پر تحریک ہے یہ بجاطورپر فیصلہ کن مرحلہ ہے ،اس مرحلے پر بیس کیمپ کے عوام اور حکومت اور تمام سیاسی اورمذہبی جماعتیں مل کر فیصلہ کن حکمت عملی اختیار کریں،انھوں نے ذمہ داران کے ہدیت کی کہ وہ پورے آزاد کشمیرمیں شہداء کانفرنسز کا انعقاد کریں تاکہ عوامی بیداری پیداہو شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،شہداء کا خون رنگ لارہاہے آزاد ی کی منزل قریب آرہی ہے،آزادی کی نعمت حاصل کرنے کے لیے قربانیوں دینی پڑتی ہیں وہ قربانیاں کشمیریوں نے پیش کردیں ہیں بلکہ زیادہ ہی کردی ہیں،کشمیرمیں جہاد کی برکت سے ہندوستان ٹوٹے گا اور کئی ریاستیں اور آزاد ہوں گی،یہ بہتر تھا کہ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارایت دیتا اور کشمیری اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے مگر ہندوستان نے ایسا نہ کرکے اپنی موت کو دعوت دی ہے،ا ب بھی وقت ہے کہ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دے۔لیکن ہندوستان کی قیادت خود ہی ہندوستان کوانجام کی طرف لے جارہی ہے۔