وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا پالیسی ریسرچ فورم کا قیام قابل تحسین اقدام ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا پالیسی ریسرچ فورم کا قیام قابل تحسین اقدام ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا پالیسی ریسرچ فورم کا قیام قابل تحسین اقدام ہے،کشمیرلبریشن سیل کااسی لیے قائم ہوا تھا کہ تحریک آزادی کشمیرکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عہدبراہ ہوسکے، پالیسی ریسرچ فورم تحریک آزادی کے لیے تقویت کا باعث بنے گا،تحریک آزادی کشمیرکو کامیابی کی منازل سے ہمکنار کرنے کے لیے سیاسی ،سفارتی اور عسکری ہر محاذ پر بیک وقت کام کرنے کی ضرورت ہے،کشمیریوں کابڑے استعمار اور مکار دشمن سے مقابلہ ہے،کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کا میابی کی طرف گامزن ہونا بہت بڑا معجزہ ہے،نہتے کشمیریوں نے آٹھ لاکھ فوج کو شکست دے دی ہے،اب آزادی کی اس تحریک کو کامیاب کروانے کے لیے فیصلہ کن کردار آزاد کشمیراور پاکستان کی حکومت کا ہوگا،ان خیالات کاانھوں نے پالیسی ریسرچ فورم کے زیر اہتمام کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پوری مسلم دنیا کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق حق خوداردیت کی حمایت کرتی ہے اور اقوام متحدہ کی قراراددوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق میں ہے،مسلم دنیا کی اس حمایت کو آگے بڑھانے اور ہندوستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے وزارت خارجہ ہر ماہ کشمیری قیادت سے مشاورت کرے اور نئے اہداف طے کرے جو اہدف طے ہوں ان کا جائزہ لے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے ایک پارلیمانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے پوری مسلم دنیا کادورہ کیا تھا اور بہت بڑی حمایت حاصل کی تھی،ترکی ،مصر سمیت سب نے کشمیرکے مسئلے پر پاکستانی موقف کی حمایت کی اور بھرپور حمایت کی جس سے بھارت پر دباؤبڑھا،OICمیں کشمیررابطہ گروپ کاقیام عمل میں آیااور حریت قائدین کو OICمیں مبصر کادرجہ حاصل ہوا،اسی طرح رابطہ عالمی اسلامی مسلم دنیا کا دوسرا بڑا فورم ہے اس کی کانفرنس سعودی عرب میں ہوئی جس میں نمائندگی کرنے کا موقع ملاتو یہ فورم بھی کشمیرکے حوالے یکسو ہے،ترکی میں مسلم دنیا کی این جی اوز کاایک فورم ہے،جو فلسطین پر کانفرنسز کرواتاہے اس سے ملاقات ہوئی اور انھوں نے بھی وعدہ کیاہے کہ وہ ترکی میں ایک عالمی کشمیرکانفرنس کروائیں گے،عرب لیگ کا ایک پلیٹ فارم ہے،اس حوالے سے کام کیا جائے تو ہمارے پاس پلیٹ فارم موجود ہیں کشمیرپر حمایت بھی موجو دہے ان سارے موقعوں سے استفادہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیرکوئی اقدامات طے کرے گی تو کامیابی ملے گی،بھارت کی معیشت کا دارومدار اسلامی مالک پر ہے اگر اسلامی ممالک صرف دھمکی دے دیں تو بھارت ڈھیرہوسکتا،اس مقصدکے حصول کے لیے پاکستان جو کشمیریوں کاوکیل اور فریق ہے اس کو آگے بڑھ کراقدمات کرنے ہوں گے،پاکستان آگے بڑھے گا تو مسلم دنیا بھی ساتھ دے گی پاکستان آگے نہیں بڑھے گا تو مسلم دنیا اس طرح کردار ادانہیں کرسکتی جس طرح پاکستان کے پیچھے ادا کرسکتی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں نے استقامت کی مثال قائم کردی ہے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں ہیں اور کررہے ہیں،کشمیریوں کی آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کو اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنا ہوگا،یہ کردار فیصلہ کن ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر