تعلیمی سہولیات اور بہترین ماحول پیدا کیے بغیر نظام تعلیم کی اصلاح نہیں ہوسکتی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتعلیمی سہولیات اور بہترین ماحول پیدا کیے بغیر نظام تعلیم کی اصلاح نہیں ہوسکتی،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ،نعمان پورہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تعلیمی سہولیات اور بہترین ماحول پیدا کیے بغیر نظام تعلیم کی اصلاح نہیں ہوسکتی گذشتہ کئی دہائیوں سے خطے میں محکمہ تعلیم کو سیاست دانوں نے تختہ مشق بنایا ہوا ہے میرٹ پامال کرتے ہوئے تعلمی اداروں کا قیام اساتذہ کی تقرریاں تبادلے،کارکردگی سے مشروط کرنے کے بجائے برائے راست ایم ایل اے اور وزراء پر چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں تعلیمی ادارے تباہ ہوئے اور نظام تعلیم سنگین بحران کا شکار ہو گیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائی سکول میرہ میں راجہ فرید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریاست کے بجٹ کا بڑا حصہ محکمہ تعلیم پر صرف ہونے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جولمحہ فکریہ ہے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو اور این ٹی ایس کے نظا م کے اجراء سے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اساتذہ کرام مشنری جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کے لیے نسل نو کو تیار کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بنیادی ہدف ہونا چاہیے اور تربیت اس لیے ضروری ہے کہ محض ڈگریوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ نظریاتی ریاست ہے کلمے کے نام پر آزادی ملی ہے یہ اسی صورت میں برقرار رہ سکتی ہے جہاں نظام اور خاص کر نظام تعلیم کو اس سے ہم آہنگ کیا جائے ،نصاب تعلیم چاہے کتنا ہی اچھا تشکیل دیا جائے اگر اساتذہ اپنی لیاقت ،امانت ،دیانت ،فرض شناسی اپنے آپ پر اور خود کو ماڈل نہیں بنائیں گے اس وقت تک نظریاتی طلبہ تیار نہیں ہو سکتے جو اس خطے کی ضرورت ہے محض اچھی ڈگریاں اور گریڈ لینا کوئی مسئلہ نہیں پاکستان اور آزادکشمیر میں ہمارامعاشرہ اور نظام جس ناکامی سے دوچار ہے رشوت کرپشن اور اقرباپروری ڈگری ہولڈر ہی کررہے ہیں ان کا مطمہ نظر محض اپنا پیٹ اور اپنے مفادات ہیں خود غرض لوگ ملک و ملت کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ریاست کا دو تہائی حصہ دشمن کے قبضے میں ہے وہاں عظیم الشان جدوجہد جاری ہے مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کے نصاب میں یہ پڑھا یا جاتا ہے کہ ریاست بھارت کا حصہ ہے جب کہ وہاں کے اساتذہ نے کردارادا کر کے بچوں کو یہ ماحول دیا ہے کہ ریاست نے آزاد ہونا ہے اور آج جو نسل مقبوضہ کشمیر میں برسر پیکار ہے اس کے پیچھے اساتذہ کا کردار ہے نوجوانوں کو حریت پسند بنایا جو استعمار کے مقابلے میں کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کا بوجھ کم کررہے ہیں میرٹ کی بنیاد پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ہم سب مل کر نظام کی اصلاح کریں اور جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا ان کی تکمیل کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر