یتیم کی کفالت رسول ؐ کی رفاقت اور دینی فریضہ ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi یتیم کی کفالت رسول ؐ کی رفاقت اور دینی فریضہ ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ یتیم کی کفالت رسول ؐ کی رفاقت اور دینی فریضہ ہے یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت ان کی تعلیم و تربیت کا اہتمام جو بھی ادارے اور این جی اوز کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہے جماعت اسلامی اور اس سے وابستہ ادارے اور این جی اوز کا ہدف ہے کہ کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہ جائے ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا انتظام کرنے پر ان اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہیلپ ان نیڈ کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں کتابیں،سکول بیگ اور دیگر سامان تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بچوں کی اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت والدین کی ذمہ داری ہے اساتذہ اور والدین بچوں کو دینی تعلیمات سے بھی روشناس کریں ہمارے ملک میں جو بڑے مسائل ہیں سیاست دان اور بیوروکریٹس جن کے پاس بڑی بڑی ڈگریاں ہیں میں دینی تربیت نہ ہونے والے وجہ سے کرپشن کا ناسور ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے کی طرف لیے گیا ہے قومی وسائل کو قوم کی امانت سمجھنے کے بجائے شیر مادر سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے بد قسمتی سے یہ عمل 1947ء سے ہی جاری ہے انتظامی اور مالیاتی کرپشن عروج پر کوئی خدا خوفی نہیں ہے ایسے میں اساتذہ اور والدین کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے بچوں کی کردار ساز ی کا عمل گھر سے شروع ہوتا ہے اگر والدہ نماز کی پابند ہو گی تو اس سے بچوں کی کردار سازی کا عمل شروع ہو گا بچوں کی دینی تربیت کا خصوصی انتظام ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا لوگوں کی کفالت ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر حکومت کی طرف سے ریلیف چند منظور نظر افراد تک پہنچتی ہے جبکہ مستحق اس سے محروم رہ جاتا ہے ،ہمارا مشن اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ معاشرہ قائم کرنا جو مدینے کی طرح رول ماڈل ہو جہاں وقت کا خلیفہ رات کو بیس بدل کر لوگوں کے مسائل جاننے کے لیے بستیوں اور علاقوں میں جا کر کے مسائل دیکھتے تھے پاکستان اور آزادکشمیر کا قیام اسی لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ یہاں پر وہی نظام ہو گا جو خلافت راشدہ کی روشنی میں ہو اسلامی فلاحی معاشرہ کا قیام پوری قوم اسے اپنا مشن بنائے گی تو ہمارے مسائل حل ہوں گے تعمیر وترقی بھی ہو گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن ہے کہ بے سہارا اور مستحق بے سہارا لوگوں کے ہاتھ مضبوط کریں گے حکومت جامع حکمت عملی بناتے اور حقیقی ضرورت مندوں کو ان کا حق با عزت ان تک پہنچایا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر